ETV Bharat / state

Interview GDA CEO گلمرگ- ٹنگمرگ روڈ کو برفباری میں کھلا رکھنا سب سے بڑا چیلنج، غلام جیلانی زرگر - غلام جیلانی زرگر سی ای او جی ڈی اے انٹرویو

سی ای او گلمرگ ڈیولپمنٹ اتھارٹی غلام جیلانی زرگر نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ خاص بات چیت میں کھیلو انڈیا ونٹر گمیز میں شریک کھلاڑیوں اور سیاحوں کو مشورہ دیا کہ وہ برفانی تودے کے شکار علاقوں کے قریب علاقوں میں نہ جائے۔ انہوں نے کھلاڑیوں سے کہا کہ وہ ایک ذمہ داری کے ساتھ یہاں ایڈونچر کرے۔

سی ای او غلام جیلانی زرگر
CEO GDA GHULAM GEELANI ZARGAR
author img

By

Published : Feb 11, 2023, 10:56 PM IST

Updated : Feb 11, 2023, 11:02 PM IST

گلمرگ ٹنگمرگ روڈ سب سے بڑا چیلینج، غلام جیلانی زرگر

گلمرگ: کھیلو انڈیا سرمائی کھیلوں کے تیسرے ایڈیشن کا انعقاد گلمرگ میں 10 فروری کو کیا گیا ہے اور یہ کھیل مقابلے 5 روز تک جاری رہے گے ۔ ان کھیلوں میں ملک بھر کے تقریباً 15 سو کھلاڑی حصہ لیں گے اور اس میں 11 کھیل مقابلے ہوں گے۔ کھیلو انڈیا وونٹر گیمز کا پہلا ایڈیشن سنہ 2020 میں مشہور سیاحتی مقام گلمرگ میں منعقد ہوا تھا۔ ای ٹی وی بھارت کے ساتھ ایک خصوصی بات چیت میں گلمرگ ڈیولپمنٹ اتھارٹی (جی ڈی اے) کے سی ای او غلام جیلانی زرگر نے کہا کہ ٹنگمرگ-گلمرگ روڈ کو برفباری میں قابل آمدورفت رکھنا ہمیشہ سے ایک چیلنج رہا ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ "کھیلو انڈیا جیسے قومی پروگرام کے انعقاد کی ذمہ داری گلمرگ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی ہے اور جب بھی اتنے بڑے ایونٹ کی میزبانی کی جاتی ہے تو ہمیشہ چیلنجز ہوتے ہیں۔" انہوں نے مزید کہا کہ وقتاً فوقتاً جی ڈی اے کو انتظامیہ اور ضلعی انتظامیہ کی طرف سے اچھا تعاون ملا اور ہم نے ہمیشہ سیاحوں اور کھیلاڑیوں کے لیے تمام تر سہولیات میسر رکھی جس کے لیے انہیں یہاں کوئی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ انہوں نے کہا کہ کھیلو انڈیا ایونٹ کو کامیاب بنانے کے لیے تمام متعلقہ محکموں کے اعلیٰ عہدیداروں نے مختلف اہم میٹنگیں منعقد کی تھی جس میں تمام تر تیاریاں کے لیے اقدامات اتھائے گئے ہیں۔غلام جیلانی نے کہا کہ جی ڈی اے تمام محکموں کے ساتھ اچھے رابطہ میں ہیںتاکہ یہ قومی ایونٹ کوش اسلوبی سے منعقد کیا جائے۔

سی ای او گلمرگ ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے کہا کہ سردیوں کے دوران جی ڈی اے کے لیے سب سے بڑا چلینج ٹنگمرگ-گلمرگ سڑک کو امدورفت کے لیے بحال رکھنا کیونکہ بھاری برفنباری کے سبب یہاں زیادی پھسلن ہوتی ہے جس کے سبب یہاں گاڑیوں کو چلنے پھرنے میں دشواریاں پیچ آتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام محکموں نے تال میل کے ساتھ جی ڈی اے کو تعاون دیا جس کے سبب یہاں یہ ایونٹ خوش اسلوبی سے جاری ہے۔ سیاحوں اور کھلاڑیوں کی سہولت کے لیے،انجیئرنگ محکمے نے برف صاف کرنے کے لیے یہاں سات مشینیں رکھی ہیں جو سڑک کو ہر وقت کھلا رکھنے کے لیے کام کرتی ہے۔

مزید پڑھیں: Khelo India Winter games دہلی کے ڈانسرز نے برف میں پہلی بار پرفارم کیا

زرگر نے مزید کہا پچھلے دو دنوں یہاں برف باری ہو رہی ہے اور اس سب کے باوجود یہاں کھیلوں انڈیا گیمز کے مقابلے منرقد ہو رہے ہیں انہیوں نے کہا کہ اگرچہ آج کچھ ایونٹ کو ملتوی کرنا پڑا تاہم موسم ٹھیک ہونے کے بعد ان مقابلوں کا انعقاد کیا جائے گا۔ برفانی تودے کی وجہ سے ہلاک ہونے والے دو غیر ملکی اسکائیرز کے بارے میں سی ای او نے کہا کہ ناگہانی آفت کے لیے ہم نے پہلے ہی میڈیکل کیمپ اور ایمبولینس خدمات رکھی ہیں۔تاہم، دو غیر ملکی اسکائیرز کی موت کا واقعہ افسوسناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ بعض اوقات میں کچھ چیزیں انسان کے قابو میں نہیں ہوتے ہیں۔

سی ای او نے گلمرگ کا دورہ کرنے والے سیاحوں اور کھلاڑیوں کو مشورہ دیا کہ وہ سڑک سے دور نہ جائیں اور برفانی تودے کے شکار علاقوں کے قریب رہنے سے گریز کریں،کیونکہ پچھلے دو دنوں سے جاری برف باری کے پیش نظر بیت سارے علاقوں میں یہاں برفانی تودے گرنے کی ایڈائزی جاری کی گئی ہے ۔ انہوں نے کھلاڑیوں سے کہا کہ وہ ایک ذمہ داری کے ساتھ یہاں ایڈونچر کرے۔

Last Updated : Feb 11, 2023, 11:02 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.