شمالی کشمیر ضلع بارہمولہ کے سیاحتی مقام گلمرگ Gulmarg Receives Fresh Snowfall سمیت ٹنگمرگ کے بالائی علاقوں میں جمعرات کی صبح برفباری ہوئی۔
محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے عین مطابق بالائی علاقوں میں برفباری کے سبب سردی کی شدت میں کمی واقع ہوئی۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ دنوں بالائی علاقوں سمیت میدانی علاقوں میں بھی برفباری اور بارشوں کی پیش گوئی Snowfall in Kashmir کی ہے۔
محکمہ موسمیات نے دسمبر کے اواخر میں سردی میں شدت خصوصا شبانہ درجہ حرات میں گراوٹ Kashmir Night Temperature کی بھی پیش گوئی کی ہے۔
ادھر سیاحتی مقام گلمرگ میں تازہ برفباری سے لوگ خصوصا سیاح لطف اندوز Tourists enjoy Snowfall in Kashmir ہو رہے ہیں۔
مزید پڑھیں: Prediction for Snowfall: کشمیر میں برفباری کی پیشگوئی
گلمرگ سمیت شمالی کشمیر کے کپواڑہ اور بانڈی پورہ اضلاع کے بالائی علاقوں سمیت سونہ مرگ میں بھی تازہ برفباری ہوئی۔
سیاحتی مقام گلمرگ میں تین سے پانچ انچ برفباری ریکارڈ کی گئی۔