ETV Bharat / state

بارہمولہ میں غیر مقامی سمیت چار منشیات فروش گرفتار:پولیس

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 9, 2024, 6:12 PM IST

Drug Peddler Arrested بارہمولہ پولیس نے منشیات کے خلاف جاری جنگ کو جاری رکھتے ہوئے ایک غیر مقامی سمیت 4 منشیات فروشوں کو ممنوعہ اشیاء کے ساتھ گرفتار کیا ہے۔ پولیس نے گرفتار شدگان کے خلاف قانون کے مطابق کیس درج کیا ہے۔

four-drug-peddlers-arrested-in-baramulla
بارہمولہ میں غیر مقامی سمیت چار منشیات فروش گرفتار:پولیس

بارہمولہ: سماج سے منشیات کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے اپنی کوششوں کو جاری رکھتے ہوئے بارہمولہ پولیس نے بارہمولہ میں 4 منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے ممنوعہ اشیاء برآمد کی ہیں۔

Police arrests 4 drug peddlers including non local at Juhama- Kanispora & Jheel Bund;
42 grams of contraband Brown Sugar like substances recovered.
Cases registered & investigations going on.@JmuKmrPolice@KashmirPolice@DIGBaramulla@DCBaramulla@Amod_India@DivyaDev_ips pic.twitter.com/w1EaZsOqTZ

— Baramulla Police (بارہمولہ پولیس) (@BaramullaPolice) January 9, 2024

پولیس ذرائع کے مطابق پولیس پوسٹ دیلنہ کی ایک پولیس پارٹی نے آئی سی پی پی دیلہ کی سربراہی میں جوہامہ کانی پورہ میں قائم ایک چوکی پر ایک شخص کو روکا۔ تلاشی کے دوران ان کے قبضے سے 14 گرام براؤن شوگر جیسا ممنوعہ مادہ برآمد ہوا ہے۔ پولیس نے موقع پر ہی مذکوہ شخص کو گرفتار کیا ہے۔

اسی طرح پولیس چوکی میرگنڈ کی ایک پولیس پارٹی نے آئی سی پی پی میرگنڈ کی سربراہی میں جھیل بند پٹن پر قائم چوکی پر ایک اسکارپیو گاڑی زیر رجسٹریشن نمبر DL10CT-1577 کو روکا جس میں تین افراد سوار تھے۔ تلاشی کے دوران ان کے قبضے سے 28 گرام براؤن شوگر جیسا ممنوعہ مادہ برآمد ہوا۔

پولیس کے مطابق گرفتار شدگان کی شناخت زبیر احمد شیخ ولد گلزار احمد شیخ ساکن لاوے پورہ سرینگر، عمران حسین ملہ ولد غلام محمد ملہ ساکن یکمان پورہ اور محمد امین وازہ ولد منظور احمد وازہ ساکن شاہتول پورہ سنبل کے بطور ہوئی ہے۔پولیس نے گرفتار افراد کو پی ایس پٹن منتقل کر دیا گیا ہے۔پولیس نے ان کے خلاف پولیس اسٹیشن بارہمولہ اور پٹن میں قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمات درج کرکے تحقیقات شروع کردی گئی۔
پولیس نے ایک بار پھر عوام سے منشیات کی بدعت کو معاشرے سے ختم کرنے کے لیے پولیس کا ساتھ دینے کی اپیل کی۔

بارہمولہ: سماج سے منشیات کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے اپنی کوششوں کو جاری رکھتے ہوئے بارہمولہ پولیس نے بارہمولہ میں 4 منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے ممنوعہ اشیاء برآمد کی ہیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق پولیس پوسٹ دیلنہ کی ایک پولیس پارٹی نے آئی سی پی پی دیلہ کی سربراہی میں جوہامہ کانی پورہ میں قائم ایک چوکی پر ایک شخص کو روکا۔ تلاشی کے دوران ان کے قبضے سے 14 گرام براؤن شوگر جیسا ممنوعہ مادہ برآمد ہوا ہے۔ پولیس نے موقع پر ہی مذکوہ شخص کو گرفتار کیا ہے۔

اسی طرح پولیس چوکی میرگنڈ کی ایک پولیس پارٹی نے آئی سی پی پی میرگنڈ کی سربراہی میں جھیل بند پٹن پر قائم چوکی پر ایک اسکارپیو گاڑی زیر رجسٹریشن نمبر DL10CT-1577 کو روکا جس میں تین افراد سوار تھے۔ تلاشی کے دوران ان کے قبضے سے 28 گرام براؤن شوگر جیسا ممنوعہ مادہ برآمد ہوا۔

پولیس کے مطابق گرفتار شدگان کی شناخت زبیر احمد شیخ ولد گلزار احمد شیخ ساکن لاوے پورہ سرینگر، عمران حسین ملہ ولد غلام محمد ملہ ساکن یکمان پورہ اور محمد امین وازہ ولد منظور احمد وازہ ساکن شاہتول پورہ سنبل کے بطور ہوئی ہے۔پولیس نے گرفتار افراد کو پی ایس پٹن منتقل کر دیا گیا ہے۔پولیس نے ان کے خلاف پولیس اسٹیشن بارہمولہ اور پٹن میں قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمات درج کرکے تحقیقات شروع کردی گئی۔
پولیس نے ایک بار پھر عوام سے منشیات کی بدعت کو معاشرے سے ختم کرنے کے لیے پولیس کا ساتھ دینے کی اپیل کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.