ETV Bharat / state

DPAP meeting at Rafiabad Sopore جمہوریت میں عوامی سرکار ضروری، شعیب نبی لون

ڈی پی اے پی کے رہنما شعیب نبی لون نے کہا کہ 'مجھے نہیں لگتا کہ جموں و کشمیر میں سنہ 2024 سے قبل اسمبلی انتخابات منعقد ہوں گے'۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت کے لیے ایک عوامی سرکار بہت ضروری ہوتی ہے۔'

Elected govt is necessary in democracy, Shoaib Nabi Lone
Etv Bharatجمہوریت میں عوامی سرکار ضروری ہے، شعیب نبی لون
author img

By

Published : Jun 5, 2023, 6:21 PM IST

جمہوریت میں عوامی سرکار ضروری ہے، شعیب نبی لون

بارہمولہ: شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے تحصیل ہیڈکواٹر سوپور کے رفیع آباد زینگیر کانسٹچونسی تجر شریف میں اتوار کے روز ڈیموکریٹک پروگریسو آزاد پارٹی کی جانب سے ایک عوامی اجلاس کا اہتمام کیا گیا۔ اس اجلاس میں کارکنان نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ لیڈران نے کارکنان پر زور دیا کہ وہ پارٹی کو زمینی سطح پر کامیاب بنانے اور پارٹی کا منشور کو گھر گھر پہنچانے میں اپنا کلیدی رول ادا کرے۔

اس دوران پارٹی کے اعلی عہدیدار جن میں پارٹی کے ضلع صدر شعیب نبی لون، نائب صدر عمر ککرو،نائب صدر اویس احمد کے علاوہ سوپور کانسٹچونسی کا صدر سجاد احمد اور پارٹی کے باقی زمہ دار موجود تھے۔ ضلع صدر نے کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی کے منشور کو گھر گھر پہنچانا کارکنان کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی کو اب زمینی سطح پر کامیاب اور مضبوط بنانے کی اشد ضرورت ہیں تاکہ آنے والے انتخاب میں پارٹی اچھے نتائج لیکر سامنے آئے۔

مزید پڑھیں: DPAP Ganderbal Membership Drive گاندربل میں ڈیموکریٹک آزاد پارٹی کی جانب سے ممبر شپ مہم

انہوں نے کہا کہ پچھلے ستر برسوں سے یہاں کی عوام کو سیاسی جماعتوں نے ووٹ بینک کے لیے استعمال کیا اور ان کے ساتھ استحصال کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہاں کے لیڈران نے عوام کو بنیادی ضرورتوں سے محروم رکھا۔ اسمبلی انتخابات کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مجھے نہیں لگتا کہ عام انتخابات 2024 سے قبل یہاں اسمبلی انتخابات منعقد ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ عوامی حکومت ہی جمہوریت کی پہچان ہوتے ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہاں اسمبلی انتخات کی اشد ضرورت ہے تاکہ لوگ اپنے نمائندوں کو چھن سکے جو ان کی ضرورتوں کو پورا کر سکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.