ETV Bharat / state

بارہمولہ: بھاری مقدار میں اسلحہ بارود برآمد - شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ

فوج نے اسے ایک بڑی کامیابی بتاتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہر بار کوششوں میں لگا رہتا ہے کہ کسی طرح سے وادی میں ماحول کو خراب کیا جائے۔

arms recovered
arms recovered
author img

By

Published : Sep 1, 2020, 4:15 PM IST

شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سرحدی علاقہ بونیار میں فوج نے عسکریت پسندوں کی پناہ گاہ کو تباہ کر کے وہاں سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرنے کا دعویٰ کیا۔

بھاری مقدار میں اسلحہ بارود برآمد

فوج کے جی او سی ویریندر وٹس نے بتایا 'ہم نے عسکریت پسندوں کی ایک پناہ گاہ کو تباہ کیا ہے'۔

ان کا کہنا تھا 'اوڑی بونیار کے جنگلات میں سرچ آپریشن شروع کیا گیا اور آپریشن کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا'۔

اسلحہ و بارود میں '02 اے کے 47 رائفل، 02 اے کے میگزین، 74 اے کے راؤنڈ، 10 دستی بم، 01 پستول، 02 ریڈیو سیٹ، پاکستان کی کرنسی کے 4000 روپے اور 01 پاؤچ شامل ہیں'۔

فوج نے اسے ایک بڑی کامیابی سے تعبیر کرتے ہوے کہا 'پاکستان ہر بار کوشش میں لگا رہتا ہے کہ کسی طرح سے وادی میں ماحول کو خراب کیا جائے'۔

یہ بھی پڑھیے
بارہمولہ میں یوم حاجی پیر منایا گیا

انہوں نے مزید بتایا 'اس طرح کی کوششوں کو بھارتی فوج ہمیشہ سے ناکام بناتی آرہی ہے اور آئندہ بھی عسکریت پسندی کے خاتمے کے لیے فوج اپنا کردار ادا کرتی رہے گی'۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.