ETV Bharat / state

NC Convention in Ajas Bandipora: اجلاس کے دوران متعدد سیاسی کارکنان این سی میں شامل - سیاسی کارکنان نے نیشنل کانفرنس میں شمولیت

ضلع بانڈی پورہ کے سوناواری علاقے میں نیشنل کانفرنس کی جانب سے منعقد کیے گئے اجلاس کے دوران متعدد سیاسی کارکنان نے نیشنل کانفرنس میں شمولیت Political Activists join NC in Bandipora اختیار کی۔

NC Convention in Ajas Bandipora: اجلاس کے دوران متعدد سیاسی کارکنان این سی میں شامل

author img

By

Published : Aug 1, 2022, 8:02 PM IST

بانڈی پورہ: شمالی کشمیر کے بانڈی پورہ ضلع کے اجس، سوناواری علاقے میں نیشنل کانفرنس کی جانب سے پارٹی اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔ National Conference Convention in Bandipora پارٹی اجلاس میں متعدد سیاسی کارکنوں نے نیشنل کانفرنس میں شمولیت اختیار کر لی۔ تقریب میں نیشنل کانفرنس کے سوناواری حلقہ انتخاب کے انچارج ایڈوکیٹ ہلال اکبر لون کے علاوہ علاقے کے سینئر سیاسی کارکنان سمیت مقامی باشندوں کی خاصی تعداد نے شرکت کی۔

بانڈی پورہ کے اجس، سوناواری میں نیشنل کانفرنس کا اجلاس

قابل ذکر ہے کہ حد بندی کمیشن کی حالیہ تبدیلیوں میں اجس، سوناواری کا علاقہ سوناواری انتخابی نشست کے ساتھ منسلک کیا گیا ہے جب کہ اس سے قبل یہ علاقہ بانڈی پورہ انتخابی نشت کا حصہ تھا۔ Sonawari NC Convention نیشنل کانفرنس نے یہاں اپنی جماعت کو مضبوط کرنے کی غرض سے اجلاس طلب کیا تھا۔ اجلاس کے دوران متعدد ایسے سیاسی کارکن پارٹی میں شامل ہوئے جو اس سے قبل دوسری سیاسی جماعتوں کے ساتھ وابستہ تھے۔

میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے نیشنل کانفرنس لیڈران نے کہا کہ ’’اجلاس کا مقصد پی اے جی ڈی اور اس کے مشن کو مضبوط کرنا ہے۔‘‘ اجلاس میں ڈی ڈی ممبر سمبل بلاک غلام نبی عنبر، عبد الرحمن کوچھے سمیت نیشنل کانفرنس کے دیگر سینئر لیڈران بھی موجود تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.