ETV Bharat / state

LeT Module Busted in Bandipora: بانڈی پورہ میں عسکری ماڈیول کا پردہ فاش کیا، خاتون اعانت کار سمیت سات گرفتار - WOMEN MILITANT ASSOCIATE ARRESTED

جموں و کشمیر کے شمالی ضلع بانڈی پورہ میں سکیورٹی فورسز نے عسکریت پسندوں کے ماڈیول کا پردہ فاش کر کے سات عسکریت پسندوں /اعانت کاروں کی گرفتاری عمل میں لاکر اُن کے قبضے سے اسلحہ وگولہ بارود اور چھ گاڑیاں ضبط کرنے کا دعویٰ کیا۔ LeT Module Busted in Bandipora

LeT militant module busted in Bandipora, Seven arrested: Police
بانڈی پورہ میں عسکری ماڈیول کا پردہ فاش کیا، خاتون اعانت کار سمیت سات گرفتار
author img

By

Published : May 16, 2022, 8:27 PM IST

بانڈی پورہ: جموں و کشمیر پولیس نے شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں عسکریت پسندوں کے ماڈیول کا پردہ فاش کرکے سات عسکریت پسندوں/اعانت کاروں کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا۔ پولیس نے گرفتار شدہ افراد سے اسلحہ وگولہ بارود اور چھ گاڑیاں ضبط کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ LeT Module Busted in Bandipora

پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ بانڈی پورہ میں حالیہ دنوں میں ہوئے انکاؤنٹرز کے بعد سکیورٹی فورسز نے تحقیقات کا دائرہ وسیع کر کے پاکستانی تربیت یافتہ سرگرم عسکریت پسند اور دو ہائبرڈ عسکریت پسند اور چار اعانت کاروں سمیت آٹھ افراد کو حراست میں لے لیا۔

انہوں نے بتایا کہ سرگرم عسکریت پسند کی شناخت عارف اعجاز شہری ولد اعجاز احمد عرف انفال ساکن نادی ہل بانڈی پورہ کے بطور ہوئی اور وہ سال 2018 میں واہگہ سرحد کے ذریعے پاکستان چلا گیا اور وہاں پر اسلحہ وگولہ بارود کی تربیت حاصل کرکے بانڈی پورہ میں لشکر طیبہ کے لیے سرگرمی کے ساتھ کام کر رہا تھا۔

ترجمان کے مطابق دو ہائبرڈ عسکریت پسند کی شناخت اعجاز احمد ریشی ولد عبدالمجید ساکن رامپورہ اور شارق احمد لون ولد محمد صادق لون ساکن گنڈ پورہ کے طور پر ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق مذکورہ عسکریت پسند کو بانڈی پورہ ضلع میں سکیورٹی فورسز اور پولیس پر حملہ کرنے کا کام سونپا گیا تھا۔

علاوہ ازیں چار عسکریت پسند معاونین کی شناخت ریاض احمد میر عرف مہتا شہری ولد غلام محمد میر ساکن پلان بانڈی پورہ، غلام احمد وازہ عرف گل باب ولد غلام قادر وازہ ساکن توحید آباد باغ، مقصود احمد ملک ولد محمد جمال ملک ساکن چھٹے بانڈی آرگام اور ایک دوشیزہ شیما شفیع وازہ دختر محمد شفیع ساکن توحید باغ کے بطور ہوئی ہے۔

پولیس ترجمان نے مزید بتایا کہ ابتدائی تحقیقات کے دوران معلوم ہوا ہے کہ گرفتار عسکریت پسند اور اعانت کار بانڈی پورہ ضلع میں سرگرم عسکریت پسندوں کی مدد کرنے اور اُنہیں ایک جگہ سے دوسری جگہ پہنچانے کے کام پر مامور تھے۔

ترجمان نے گرفتار خاتون اعانت کار کے بارے میں بتایا کہ وہ عسکریت پسند کو وائی فائی ہارٹ سپارٹ، رہائشی سہولیات کے ساتھ ساتھ عسکریت پسند کو قصبہ بانڈی پورہ میں ایک جگہ سے دوسری جگہ لے جانے میں بھی پیش پیش تھیں۔

انہوں نے کہا کہ گرفتار شدگان کے قبضے سے قابل اعتراض مواد، اسلحہ و گولہ بارود جن میں دو پستول، تین پستول میگزین، 25 پستول گولیوں کے راونڈ، تین ہینڈ گرینیڈ برآمد کرکے ضبط کیے گئے۔

علاوہ ازیں ایک ایکو گاڑی زیر نمبر JK15A-152 کو بھی برآمد کیا گیا جس کے ذریعے عسکریت پسند کو بانڈی پورہ سے نوگام، پانتھ چوک سے سرینگر پہنچانے کا کام کیا گیا۔

مزید پڑھیں:

پولیس ترجمان کے مطابق تین سکوٹیز کو بھی ضبط کیا گیا جس کے ذریعے گرفتار اعانت کار سکیورٹی فورسز کی نقل وحرکت کے بارے میں جانکاری حاصل کرکے اس بارے میں ملی ٹینٹوں کو جانکاری فراہم کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ایک ماروتی کار اور ایک پلسر موٹر سائیکل کو بھی ضبط کیا گیا۔ پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کر دی ہے۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.