ETV Bharat / state

حاجن میں تجاوزات کو ہٹانے کا سلسلہ جاری - سرکاری اراضی کو خالی

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے حاجن علاقے میں سرکاری اراضی پر غیر قانونی طور پر لگائے گئے درختوں کو کاٹنے کا سلسلہ جاری ہے۔

حاجن میں تجاوزات کو ہٹانے کا سلسلہ جاری
حاجن میں تجاوزات کو ہٹانے کا سلسلہ جاری
author img

By

Published : Mar 10, 2021, 6:15 PM IST

ضلع بانڈی پورہ میں حاجن تحصیل کے مختلف علاقوں میں سرکاری اراضی اور کاہچرائی پر غیر قانونی قبضے کو ہٹانے کی انتظامیہ کی مہم جاری ہے۔

تحصیلدار حاجن کی سربراہی میں ایک ٹیم نے حاجن کے مختلف علاقوں میں سرکاری اراضی پر لگائے گئے درختوں کا صفایا شروع کردیا ہے اور انکے مطابق یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔

حاجن میں تجاوزات کو ہٹانے کا سلسلہ جاری

اس سے قبل بھی انہوں نے حاجن کے کئی دیہات میں سرکاری اراضی پر تعمیر کئے گئے ڈھانچوں کو ہٹا کر سرکاری اراضی کو ناجائز قبضے سے آزاد کیا تھا۔

مرکنڈل، سوناواری میں انہوں نے بدھ کو کئی مقامات کا دورہ کیا جس دوران انہوں نے غیر قانونی طور پر سرکاری اراضی یا سڑک کے گرد لگائے گئے درختوں کا صفایا کیا۔

تحصیلدار حاجن نے بتایا کہ ضلع انتظامیہ کی جانب سے یہ احکامات پہلے سے ہی صادر ہیں اور اس معاملے میں لوگوں کو بہت پہلے نوٹس بھی دی گئی ہے کہ وہ از خود سرکاری اراضی کو خالی کریں تاہم انتباہ کرنے کے بعد بھی جو افراد سرکاری اراضی کو خالی نہیں کرتے ہیں تو ان کے خلاف یہ کارروائی کی جاتی ہے۔

انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ ’’اگر کسی نے بھی سرکاری اراضی پر قبضہ کیا ہوا ہے تو فورا از خود خالی کریں وگرنہ ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔‘‘

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.