ETV Bharat / state

اننت ناگ میں گرم ملبوسات کا کاروبار متاثر

ذرائع آمدنی اثر انداز ہونے کے سبب لوگ کم خریداری کر رہے وہیں پیسے بچانے کی خاطر لوگ سستے کپڑے و گرم ملبوسات خریدنے کے لئے ریہڑھی والوں کا رخ کر رہے ہیں، جس کے سبب دکانداروں کو نقصان ہونے کا خدشہ ہے۔

Warm dress
Warm dress
author img

By

Published : Nov 17, 2020, 2:17 PM IST

وادی میں موسم سرما شروع ہوتے ہی لوگ گرم ملبوسات و دیگر سامان کی خریداری کرنے کے لئے بازاروں کا رخ کرتے ہیں اور شدید سردی کا مقابلہ کرنے کے لئے تمام تیاریاں قبل از وقت کرتے ہیں۔ تاہم رواں برس کووڈ 19 کی وجہ سے مالی حالات خراب ہونے کے سبب بازاروں میں خریداری پر کافی اثر پڑ رہا ہے۔

اننت ناگ میں گرم ملبوسات کا کاروبار متاثر

ضلع اننت ناگ کے مختلف بازاروں میں ریڈی میڈ گارمینٹس اور گرم ملبوسات فروخت کرنے والے دکانداروں کا کہنا ہے کہ رواں برس گرم کپڑوں کی خریداری میں کافی گراوٹ آگئی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ کووڈ 19 کی وجہ سے پیدا شدہ صورتحال سے مارکیٹ پر کافی اثر دیکھنے کو مل رہا ہے۔ ذرائع آمدنی اثر انداز ہونے کے سبب لوگ کم خریداری کر رہے وہیں پیسے بچانے کے خاطر لوگ سستے کپڑے و گرم ملبوسات خریدنے کے لئے ریڑھی والوں کا رخ کر رہے ہیں، جس کے سبب دکانداروں کو نقصان ہونے کا خدشہ ہے۔

اس دوراب لوگ آن لائن شاپنگ کو بھی ترجیح دے رہے ہیں جبکہ دکانداروں کا کہنا ہے کہ انہوں نے موسم سرما کے مد نظر گرم کپڑوں کا اسٹاک جمع کیا تھا۔ تاہم سردیاں شروع ہونے کے باوجود خریداری کافی کم ہو رہی ہے۔

خریداروں کا کہنا ہے کہ وہ ہر برس موسم سرما کے شروع ہونے سے قبل تیاری کرتے تھے اور گرم ملبوسات و دیگر سامان کی خریداری کرتے تھے۔ تاہم رواں برس کووڈ 19 کی وجہ سے مالی حالات خراب ہونے کے سبب وہ پیسے بچانے کی کوشش کررہے ہیں اور ایسے میں وہ بہتر معیار کا ضروری سامان معمول کے مطابق خرید نہیں پا رہے ہیں۔

لاک ڈاؤن ہٹائے جانے کے بعد بازار ضرور کھول دئے گئے ہیں لیکن بازار کی رونق ابھی تک پوری طرح نہیں لوٹی ہے، جس سے دکاندار کو کافی نقصان ہو رہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.