ETV Bharat / state

Truck Driver Died In Qazigund قاضی گنڈ میں ٹرک ڈرائیور گاڑی میں مردہ پایا گیا - کشمیر میں برفباری

قاضی گنڈ کے ٹول پلازہ کے نزدیک ایک ٹرک ڈرائیور کو گاڑی میں بےحوشی کی حالت میں پایا گیا۔ ڈرائیور کو نزدیکی ہسپتل منتقل کیا گیا، جہاں اسے ڈاکٹروں نے مردہ قرار دیا گیا۔

truck-driver-found-dead-in-qazigund
قاضی گنڈ میں ٹرک ڈرائیور اپنے ٹرک میں مردہ پایا گیا
author img

By

Published : May 8, 2023, 4:38 PM IST

اننت ناگ: جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے قاضی گنڈ علاقہ میں پیر کی دوپہر ایک ٹرک ڈرائیور کو مردہ پایا گیا۔ ٹرک ڈرائیور کی شناخت ضلع بارہمولہ کے پانزالہ گُنڈ علاقہ سے تعلق رکھنے والے تاثیر احمد ملا ولد غلام حسن ملا کے طور پر ہوئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ضلع اننت ناگ کے قاضی گنڈ، جسے گیٹ وے آف کشمیر بھی کہا جاتا ہے، کے وانگنڈ کے مقام پر ٹرکس جمع تھے۔ ٹرک ڈرائیور تاثیر احمد معمول کے مطابق اپنی ٹرک میں سویا ہوا تھا، تاہم صبح کافی دیر تک مذکوہ ڈرائیور ٹرک سے باہر نہ آیا جس کے بعد دیگر ٹرک ڈرائیورس نے اسے باہر آنے کے لیے پکارا، تاہم وہاں سے کوئی رد عمل نہیں آیا جس کے بعد انہوں نے ٹرک کی کھڑکی کھولی اور اندر جانے کے بعد انہوں نے ڈرائیور کو بے ہوشی کی حالت میں پایا۔

مزید پڑھیں: Sinthantop Road closed سنتھن ٹاپ اور مرگن ٹاپ ٹریفک کی آمدورفت کیلئے بند

اگرچہ بے حوشی کی حالت میں ٹرک ڈرائیور کو نزدیکی ہسپتال منتقل کیا، تاہم ڈاکٹروں ڈاکٹرس نے اسے مردہ قرار دے دیا۔قانونی اور طبی لوازمات کے بعد ٹرک ڈرائیور کی لاش کو اپنے آبائی علاقہ روانہ کیا گیا۔ اس سلسلہ میں پولیس نے تحقیقات شروع کردی ہے اور ڈرائیور کی موت کا پتہ لگایا جا رہا ہے۔ واضح رہے کہ جواہر ٹنل اور کشمیر کے بالائی علاقہ میں پیر کے روز برفباری ہوئی ہے، وہیں میدانی علاقوں میں بارشیں ہورہی ہے۔ اس پیچ قاضی گنڈ علاقے میں پرانی جواہر ٹنل کے نزدیک تازہ برف باری کے باعث پھنسے 8 سیاحوں سمیت 10 افراد کو حکام نے نکال کر محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.