ETV Bharat / state

اننت ناگ: اراضی تنازعہ، تین افراد زخمی

دونوں کنبوں کے خلاف کیس درج کیا گیا ہے اور جھگڑے میں ملوث 21 افراد کی نشاندہی کی گئی ہے۔

اراضی تنازعہ، تین افراد زخمی
اراضی تنازعہ، تین افراد زخمی
author img

By

Published : Aug 30, 2020, 7:35 PM IST

ویری ناگ کے اموہ گاؤں میں دو کنبوں کے درمیان زمین کے تنازعہ پر جھگڑے میں دو خواتین سمیت تین افراد زخمی ہو گئے۔

اموہ ویری ناگ میں دیر شام گئے عبدالرشید لودھا اور بشیر احمد لودھا نامی خاندانوں میں زمین کے تنازعے کو لے کر زبردست جھگڑا ہوا جس دوران لاٹھیوں اور آہنی اوزاروں کا استعمال کیا گیا۔

بارش کے سبب پہاڑ کھسکنے سے لوگوں کو مشکلات

تصادم آرائی کے دوران گلزارہ بیگم زوجہ محمد صدیق ،شمشاد بیگم زوجہ پپو اور پرویز احمد ولد بشیر احمد لودھا شدید زخمی ہوئے جنہیں علاج کے لئے پہلے پرائمری ہیلتھ سنٹر ویری ناگ لے جایا گیا، جہاں سے ڈاکٹروں نے انہیں مزید علاج کے لئے ضلع اسپتال منتقل کیا۔

پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کیا ہے۔ انچارج پولیس چوکی ویری ناگ مظفر احمد نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ دونوں کنبوں کے خلاف کیس درج کیا گیا ہے اور جھگڑے میں ملوث 21 افراد کی نشاندہی کی گئی ہے جن کو جلد گرفتار کیا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.