اننت ناگ: سکھ رہنما گیانی راجندر سنگھ نے کہا کہ جموں و کشمیر میں اقلیت میں ہونے کے باوجود بھی سکھ طبقہ کو ابھی تک اقلیت کا درجہ نہیں دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ سرکار سے ہر بار مطالبہ کرنے کے باوجود انہیں نظر انداز کیا جاتا ہے اور ان کی اس مانگ پر غور نہیں کیا جاتا ہے، جو ان کے ساتھ سراسر نا انصافی ہے۔ Sikh On Job Reservation In Kashmir
موصوف نے کہا کہ جموں و کشمیر میں کشمیری پنڈتوں کو ہر لحاظ سے سہولیات فراہم کی جاتی ہیں انہوں نے کہا کہ سکھوں کی یہ دیرینہ مانگ ہے کہ انہیں نان مائگرنٹ پنڈتوں کی طرح نوکریوں میں (جاب کوٹا) میں رعایت(ریزرویشن) دی جائے۔
یہ بھی پڑھیں:
گیانی راجندر سنگھ نے کہا کہ جس طرح کشمیری پنڈتوں کو وزیر اعظم پیکیج کے تحت نوکریاں فراہم کی گئیں،اسی طرح سکھوں کو اقلیت کا درجہ دے کر رعایت فراہم کی جائے۔