ETV Bharat / state

P K Pole Inaugurates Ghanta Ghar: صوبائی کمشنر نے کیا اننت ناگ میں گھنٹہ گھر کا افتتاح - اننت ناگ ضلع میں گھنٹہ گھر

اننت ناگ ضلع میں گھنٹہ گھر کا افتتاح کرتے ہوئے صوبائی کمشنر کشمیر، پی کے پولے نے عوام کو یوم جمہوریہ کی مبارک باد پیش کی۔ Ghanta Ghar Inaugurated in Lal Chowk Anantnag

صوبائی کمشنر نے کیا اننت ناگ میں گھنٹہ گھر کا افتتاح
صوبائی کمشنر نے کیا اننت ناگ میں گھنٹہ گھر کا افتتاح
author img

By

Published : Jan 27, 2023, 12:52 PM IST

صوبائی کمشنر نے کیا اننت ناگ میں گھنٹہ گھر کا افتتاح

اننت ناگ: جنوبی کشمیر میں ضلع اننت ناگ کے لال چوک علاقے میں گھنٹہ گھر کا افتتاح کیا گیا۔ افتتاحی رسم ڈویژنل کمشنر کشمیر پی کے پولے نے انجام دی۔ تقریباً اکتالیس لاکھ روپے کی لاگت سے تیار کیے گئے جدید ٹیکنالوجی سے لیس گھنٹہ گھر میں ترنگا کی طرز پر لائٹیں، نصب کی گئی ہیں۔ ڈویژنل کمشنر کشمیر پی کے پولے کے ہمراہ مختلف محکمہ جات سے وابستہ افسران بھی ہمراہ تھے۔ جن میں ڈی سی اننت ناگ ڈاکٹر بشارت قیوم، میونسپل کونسل کے صدر ہلال احمد شاہ اور ڈایریکٹر یو ایل بی متهورا معصوم بھی شامل ہیں۔

صوبائی کمشنر نے گھنٹہ کی تعمیر و زیبائش کی ستائش کرتے ہوئے اربن لوکل باڈیز، میونسپل عملہ سمیت ضلع انتظامیہ کی ستائش کی۔ صوبائی کمشنر کر افتتاح کے موقع پر بتایا گیا کہ گھنٹہ گھر قریب تیس فٹ اونچا ہے اور اس میں نصب لائٹس جدید ٹیکنالوجی سے لیس ہیں۔ ڈویژنل کمشنر کو بتایا گیا کہ گھنٹہ گھر میں نصب جدید ٹیکنالوجی برقی رو (بجلی) کی کٹوتی کے باوجود چھ روز تک لائٹس کو بجلی فراہم کرے گا۔

مزید پڑھیں: clock tower Illuminated With Tricolor Lights لال چوک کے گھنٹہ گھر کو ترنگے کے رنگ سے روشن کیا گیا

یوم جمہوریہ کے موقع پر قوم کے نام گھنٹہ گھر وقف کرتے ہوئے پی کے پولے نے عوام کو مبارک باد پیش کی۔ گھنٹہ کے علاوہ قصبہ اننت ناگ سمیت دیگر ملحقہ علاقوں کو بھی سجایا گیا ہے۔ لوگوں نے گھنٹہ گھر کی تعمیر اور اس میں جدید طرز کی لائٹس نصب کرنے پر انتہائی مسرت کا اظہار کیا ہے۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ ’’گھنٹہ گھر، ضلع خاص کر تاریخی لال چوک کی خوبصورتی میں مزید چار چاند لگا دے گا۔‘‘

ABOUT THE AUTHOR

author-img

...view details

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.