ETV Bharat / state

NC Leader Ab Gani Veeri’s 7th Death Anniversary: عبدالغنی ویری کی ساتویں برسی پر خراج عقیدت پیش

این سی کے سینئر لیڈر مرحوم عبدالغنی ویری کی ساتویں برسی کے موقع پر این سی لیڈران و کارکنان نے ان کے مقبرے پر حاضری NC Leader Ab Gani Veeri’s 7th Death Anniversary دے کر ان کی مغفرت کے لیے خصوصی دعائیں کیں۔

NC Leader Ab Gani Veeri’s 7th Death Anniversary: عبدالغنی ویری کی ساتویں برسی پر انہیں خراج عقیدت پیش

author img

By

Published : Apr 21, 2022, 4:22 PM IST

بجبہاڑہ: نیشنل کانفرنس کے سینئر رہنما آنجہانی حاجی عبدالغنی ویری کو ان کی ساتویں برسی کے موقع پر ان کے اہل خانہ سمیت نیشنل کانفرنس کے لیڈران و کارکنان نے خراج عقیدت پیش کیا۔ بارشوں کے باوجود درجنوں این سی ورکروں نے مرحوم کے مقبرے پر حاضری دیکر ان کی مغفرت کے لیے خصوصی دعائیں کیں۔ NC Leader Ab Gani Veeri’s 7th Death Anniversary

عبدالغنی ویری کی ساتویں برسی پر انہیں خراج عقیدت پیش

مرحوم کے فرزند بشیر ویری نے کہا کہ حاجی عبدالغنی ویری سیاست کو عبادت سمجھتے تھے اسی لیے وہ تمام عمر لوگوں کے خدمت گزار رہے۔ NC Leader Ab Gani Veeri’s 7th Death Anniversary بشیر ویری نے کہا کہ وہ بھی اپنے والد کے نقش قدم پر چل کر بجبہاڑہ کے لوگوں کی خدمت کرنے کی پوری کوشش کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ خادم بن کر حلقہ انتخاب بجبہاڑہ کے لوگوں کی امیدوں پر کھرا اترنے کی پوری کوشش کریں گے۔

قابل ذکر ہے کہ نیشنل کانفرنس کے سینیئر لیڈر عبدالغنی ویری 21 اپریل 2015 کو فوت ہو گئے تھے، انہیں ان کے آبائی علاقہ میں سپرد خاک کیا گیا۔ عبدالغنی ویری سنہ 1936 میں نیشنل کانفرنس کے بانی اور سابق وزیر اعظم شیخ محمد عبداللہ کے ساتھ مسلم کانفرنس میں شامل ہوئے تھے۔ اس کے بعد جب مسلم کانفرنس نیشنل کانفرنس میں تبدیل ہوئی تو ویری بھی شیخ محمد عبداللہ کے ساتھ نیشنل کانفرنس میں شامل ہوئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.