ETV Bharat / state

حسنین مسعودی کی آگ متاثرین کو امداد فراہم کرنے کی یقین دہانی - بوٹ کالونی کھنہ بل آت متاثرین

Member Parliament Hasnain Masoodi Anantnag Visitممبر پارلیمنٹ حسنین مسعودی نے اننت ناگ ضلع کا دورہ کرکے آتشزدگی متاثرین سے ملاقات کی اور حکومت سے آگ متاثرین کی فوری امداد اور بازآبادکاری پر زور دیا۔

حسنین مسعودی کی آگ متاثرین کو امداد فراہم کرنے کی یقین دہانی

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 13, 2024, 8:01 PM IST

حسنین مسعودی کی آگ متاثرین کو امداد فراہم کرنے کی یقین دہانی

اننت ناگ (جموں کشمیر) : ممبر پارلیمنٹ و سنیئر لیڈر نیشنل کانفرنس، جسٹس (ر) حسنین مسعودی نے ہفتہ کے روز حالیہ دنوں ضلع اننت ناگ میں بوٹ کالونی، کھنہ بل علاقے میں آتشزدگی کے دوران ہوئے نقصان کا جائزہ لیا اور آتشزدگی متاثرین سے بھی ملاقات کی۔ آگ متاثرین سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے ممبرن پارلیمنٹ نے کہا: ’’حکومت کو چاہئے کہ وہ ان (آت متاثرین) کی باز آبادکاری کے لئے جلد اور ٹھوس اقدامات اٹھائے۔‘‘

اس موقع پر مسعودی نے متاثرہ کنبوں کو یقین دلایا کہ ان کے مسائل وہ چیف سیکریٹری کی نوٹس میں لائیں گے اور انکی باز آباد کاری کے لئے ہر مکمن کوشش کی جائے گی۔ قبل ازیں ممبر پارلیمنٹ نے علاقے کا جائزہ لیا اور آگ متاثرین سے ملاقات کی۔ متاثرین نے ممبر پارلیمنٹ سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ’’اس سرد ترین موسم، چلہ کلان، میں آگ متاثرین کو محفوظ رکھنے کے لئے ٹھوس اقدامات اٹھائے جانے چاہئے اور انکی راحت کے لئے اشیاء خورد و نوش اور گرم ملبوسات کی فراہمی کو بھی یقینی بنایا جائے۔‘‘

ممبر پارلیمنٹ حسنین مسعودی نے متاثرین کو یقین دلایا کہ وہ اپنے ایم پی فنڈ سے بھی انکو مدد فراہم کرنے کی کوشش کریں گے۔ انہوں نے کہ وہ اس معاملے سے متعلق چیف سیکرٹری، یوٹی اور لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقات کریں گے اور متاثرین کی باز آباد کاری کی بھی اپیل کریں گے۔۔

مزید پڑھیں: اننت ناگ میں شبانہ آتشزدگی، 8 رہائشی مکان خاکستر

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں اننت ناگ ضلع میں بوٹ کالونی، کھنہ بل میں آگ کی ایک ہولناک واردات رونما ہوئی جس میں آٹھ رہائشی مکان کو کافی نقصان پہنچا۔ ان مکانات میں تیرہ کنبے رہائش پذیر تھے۔ آگ کی اس ہولناک واردات نے جہاں تیرہ کنبوں کو آسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبور کیا وہیں ان مکانات اور ان میں موجود لاکھوں روپے مالیت کا سامان خاکستر ہو گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.