ETV Bharat / state

خشک سالی کا شاخسانہ:کسان طبقہ تشویش میں مبتلا - کسان تشویش میں مبتلا

Dry spell Worries Farmers موسم سرما کا بادشاہ چلہ کلاں کا نصف حصہ بھی گزر گیا ہے ،تاہم ابھی تک وادی کشمیر میں برف باری نہ ہوئی، جس کی وجہ سے عام لوگوں کے ساتھ ساتھ کسان طبقہ پریشانی میں مبتلا ہوا ہے۔

kashmirs-dry-spell-worries-farmers-community
خشک سالی کا شاخسانہ:کسان طبقہ تشویش میں مبتلا
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 16, 2024, 10:30 PM IST

Updated : Jan 18, 2024, 4:58 PM IST

خشک سالی کا شاخسانہ:کسان طبقہ تشویش میں مبتلا

اننت ناگ: وادی میں جاری خشک اور شدید سرد موسم کی وجہ سے جہاں عام لوگوں کو مشکلات درپیش ہیں، وہیں موسم کے مزاج سے خاص کر کسان طبقہ سے جڑے افراد تشویش میں ہیں۔

وادی کشمیر دنیا کی ایک ایسی منفرد جگہوں میں سے ایک ہے، جہاں سال میں چار موسم پائے جاتے ہیں، قدرت کے عطا کردہ ہر موسم نہ صرف اپنی خوبصورتی کا اظہار کرتے ہیں، بلکہ ان کی اپنی ایک خاص اہمیت بھی ہے۔موسم سرما کے دوران اگرچہ شدید سردیوں سے لوگوں کی معمولات زندگی متاثر رہتی ہے ،تاہم پورے سال کا دارومدار اسی موسم پر منحصر ہے،کیونکہ موسم سرما کے دوران برفباری ہونے سے کوہساروں میں گلیشیئرز بن جاتے ہیں، جو ہمارے آبی وسائل کی پیداوار کے ضامن ہوتے ہیں۔ان ہی وسائل پر ہماری زندگی منحصر ہے۔قدرتی چشموں ندی نالوں دریاؤں کی صورت میں فراہم شدہ پانی ہماری زندگی کا اہم جزو مانا جاتا ہے،جو نہ صرف کھیتوں کو سیراب کرتا ہے بلکہ ہمارے پینے کے پانی کی ضروریات کو بھی پورا کرتا ہے۔

بدقسمتی سے شدید سردی کے عیام خاص کر چلہ کلان کا تقریباً نصف حصہ بھی گزر گیا ،تاہم ابھی تک وادی کشمیر میں برف باری یا بارشیں نہیں ہو رہی ہیں، وہیں محکمہ موسمیات نے بھی اگلے ماہ تک برف باری اور بارشوں کے امکانات کو مسترد کر دیا ،جس کی وجہ سے زمینداروں میں تشویش پائی جا رہی ہے۔

میوہ کاشتکاروں اور کسانوں کا کہنا ہے کہ آج کے آیام میں موسم خشک رہنا باعث تشویش ہے، اس طرح کا موسم کسانوں کے مستقبل کے لئے کافی نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ برفباری نہ صرف زمین کی زرخیزیت کو برقرار رکھتی ہے، بلکہ اس سے پیڑ پودے میوہ درخت کیڑے مکوڑوں سے پاک ہو جاتے ہیں۔وہیں سرما کی برفباری سے سال بھر پانی کی قلت دور ہو جاتی ہے،تاہم مسلسل موسم خشک رہنے سے پیداوار متاثر ہونے کا اندیشہ ہے۔

مزید پڑھیں:

باشعور افراد اور ماہر ماحولیات اسے گلوبل وارمنگ سے تعبیر کرتے ہیں ان کا کہنا ہے کہ آبی وسائل آلودہ ہونے، پیڑوں اور جنگلات کا بے تحاشا کٹاؤ اس کی ایک بڑی وجہ ہو سکتی ہے۔انہوں نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ آبی وسائل کے تحفظ کو یقینی بنائیں اور زیادہ سے زیادہ شجر کاری کی جانب متوجہ ہو جائیں، تاکہ مستقبل میں اس طرح کی موسمی صورتحال سے بچا جا سکے۔

Last Updated : Jan 18, 2024, 4:58 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.