اننت ناگ: جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں ہینڈ لوم ڈپارٹمنٹ نے اکڈ، پہلگام علاقے میں ایک نمائشی و بیداری کیمپ کا انعقاد عمل میں لایا، Awareness camp for Artisans at Pahalgam جس میں محکمہ کی جانب سے وضع کی گئی مختلف فلاحی اسکیمز کے بارے میں کاریگروں، سرمایہ کاروں کو جانکاری دی گئی۔
آگاہی کیمپ کے دوران اسسٹنٹ ڈائریکٹر ہینڈی کرافٹس اینڈ ہینڈ لوم، اننت ناگ نے بتایا کہ محکمہ کی جانب سے با ہنر افراد کی حوصلہ افزائی کے مقصد سے ضلع کے طول و عرض میں تربیتی مراکز قائم کیے گئے ہیں جن میں نہ صرف دستکاروں کی تربیت کی جاتی ہے بلکہ انہیں محکمہ کی اسکیموں سے متعارف بھی کرایا جاتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ کی جانب سے ضلع میں ’نمدء‘‘ جیسے دم توڑ رہے دستکاری کے ہنر کو ایک نئی جہت اور جلا بخشنے کے حوالے سے بھی سنجیدہ اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے دستکاری کے اس ہنر سے وباستہ افراد کو فوری طور محکمہ میں رجسٹریشن کرانے پر بھی زور دیا۔
آگاہی کیمپ کے دوران دستکاروں کی رجسٹریشن بھی عمل میں لائی گئی جبکہ انہیں رجسٹریشن کارڈ بھی فراہم کیے گئے۔
مزید پڑھیں: پہلگام: مہیلا شکتی کیندر کی جانب سے بیداری کیمپ کا اہتمام
محکمہ کے افسران نے رانی پورہ کے رہائشیوں کے لیے ایک تربیتی مرکز کو بھی منظوری دی، انکے مطابق یکم اپریل سے اسکے لیے کام شروع کیا جائے گا۔