ETV Bharat / state

بجبہاڑہ: ٹرنچ کی کھدائی کے دوران چار جاں بحق

بجبہاڈہ کے تلکھن علاقے میں ٹرنچ کی کھدائی کے دوران چار افراد لقمہ اجل بن گئے۔ جن میں دو کا تعلق لوکٹی پورہ اور دو کا تعلق تلکھن بجبہاڑہ سے بتایا جا رہا ہے۔

Four peoples killed while digging a trench
بجبہاڑہ: ٹرنچ کی کھدائی کے دوران چار جاں بحق
author img

By

Published : Sep 28, 2020, 10:17 PM IST

اننت ناگ کے تلکھن بجبہاڑہ میں کھدائی کے دوران چار افراد کی موت واقع ہوگئی۔ مہلوکین میں سے باپ بیٹے اور دو بھائی ہیں۔

بجبہاڑہ: ٹرنچ کی کھدائی کے دوران چار جاں بحق

صفائی کے دوران زہریلی گیس نکل آنے کی وجہ سے ان چار افراد کا دم گھٹ جانے سے موقعہ پر ہی موت واقع ہوئی ہے۔ اگرچہ ان کو موقعہ پر ہی ہسپتال پہنچایا گیا تھا تاہم ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دیا۔

تین لاشوں کو گورنمنٹ میڈیکل کالج اننت ناگ پہنچایا گیا۔ جبکہ ایک لاش لواحقین زبردستی اپنے گھر لے گئے۔ پولیس نے اس سلسلے میں معاملہ درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی ہے۔ کچھ لوگوں کا کہنا ہے چاروں افراد ایک سیوریج ٹرنچ کی کھدائی پر معمور تھے۔تاہم پولیس نے ابھی تک سیوریج ٹرنچ کی کھدائی کی تصدیق نہیں کی ہے۔

ان لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے اننت ناگ کے گورنمنٹ میڈکل کالج پہنچایا گیا ہے۔ مرنے والوں کی شناخت نظیر احمد ڈار ولد غلام حسن عبدل رشید ڈار ولد غلام حسن ، رشید احمد وانی ولد عبدل رشید وانی اور سجاد احمد وانی ولد عبدل رشید ساکنان لکٹی پورہ کے بطور ہوئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.