اننت ناگ: جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے ڈورو کریری علاقے میں عسکریت پسندوں اور سکیورٹی فورسز کے درمیان تصادم میں دو عسکریت پسند کے ہلاک ہونے کی خبر ہے۔ تفصیلات کے مطابق مطابق سکیورٹی فورسز کو علاقے میں عسکریت پسندوں کی خفیہ اطلاع موصول ہوئی تھی جس کے بعد پولیس، 19 آرآر فوج اور سی آر پی ایف نے مشترکہ کارروائی شروع کی۔ جونہی سکیورٹی فورسز نے تلاشی کارروائی انجام دی تو علاقے میں چھپے عسکریت پسندوں نے سکیورٹی فورسز پر اندھا دھند گولیاں چلائی جس کے بعد علاقہ میں جاری تلاشی کارروائی نے انکاؤنٹر کی شکل اختیار کر لی۔
تازہ اطلاع ملنے تک علاقے میں دو عدم شناخت عسکریت پسند کے ہلاک ہونے کی خبر ہے۔ ذرائع کے مطابق علاقے میں 2 سے 3 عسکریت پسند چھپے ہوسکتے ہیں۔ تازہ تفصیلات کے مطابق دنوں طرف سے گولیوں کا تبادلہ جاری ہے۔ Encounter in Dooru Anantnag
مزید پڑھیں:
قبل ازیں کشمیر پولیس زون نے آفیشل ٹویٹر پر انکاؤنٹر کے بارے میں تفصیلات دی۔ پولیس کے مطابق ڈورو کیری علاقے میں عسکریت پسندوں اور سکیورٹی فورسز کے درمیان انکاؤنٹر شروع ہوگیا ہے۔