ETV Bharat / state

پلوامہ ضلع میں روزگار میلہ منعقد - بائز ڈگری کالج پلوامہ جاب فیئر

پلوامہ میں منعقدہ روزگار میلے میں نجی کمپنیوں کے علاوہ سرکاری محکمہ جات کی جابن سے بھی اسٹالز سجائے گئے تھے۔ Govt Degree college pulwama job fair

pulwama job fair
pulwama job fair
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 27, 2023, 8:31 PM IST

پلوامہ ضلع میں روزگار میلہ منعقد

پلوامہ: جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں ڈسٹرکٹ ایمپلائمنٹ اینڈ کاؤنسلنگ سینٹر کی جانب سے بائز ڈگری کالج، پلوامہ میں جاب فیئر میلہ (روزگار میلہ) کا انعقاد کیا گیا۔ میلہ میں کثیر تعداد میں مقامی نوجوانوں نے شرکت کی۔ روزگار میلے میں 17 نجی کمپنیوں کے نمائندوں نے حصہ لیا، جبکہ سرکاری محکموں کی جانب سے بھی اسٹالز لگائے گئی تھے جہاں پر نوجوانوں کو مختلف محکمہ جات کی جانب سے فراہم یا اسپانسر کی جانے والی اسکیموں کے بارے میں جانکاری دی گئی۔ میلے میں درجنوں امیدواروں نے رجسٹریشن بھی کرائی۔

ملازمت کے انٹرویو کے علاوہ، امیدواروں کو سیلف کیپٹل، یوتھ اسٹارٹ اپ، ممکن اسکیم کے علاوہ تیجیسوینی، اسپرنگ انٹرپرینیورشپ، پی ایم ای جی پی اور دیگر حکومتی اسپانسر شدہ اسکیموں خاص کر سیلف ایمپلائمنٹ اسکیموں کے بارے میں بھی کونسلنگ کی گئی۔ نوجوانوں کو خود روزگار یونٹ شروع کرنے کی بھی ترغیب دی گئی۔

امیدواروں کو نیشنل کیرئیر سروس پورٹل (NSP) کے بارے میں بھی معلومات دی گئی، جس کے ساتھ ایک لاکھ سے زیادہ فعال ملازمت فراہم کرنے والے ادارے منسلک ہیں۔ NSP رجسٹرڈ امیدوار کے لیے جاب فیئر، کیرئیر کاؤنسلنگ، ٹریننگ اور دیگر سروسز فراہم کرنے والی خدمات کے بارے میں معلومات فراہم کرتا ہے۔ روزگار میلہ میں بے روزگار نوجوانوں کی موقع پر ہی جموں و کشمیر کے اسٹیٹ ایمپلائمنٹ پورٹل پر رجسٹریشن کی گئی جسے اب نیشنل کیرئیر سروس پورٹل کے ساتھ ضم کردیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: Job Fair For Female Students اے ایم یو میں طالبات کے لیےخصوصی جاب فیئر

مختلف نجی کمپنیز نے اس اقدام کا خیر مقدم کرتے ہوئے مستقبل میں بھی اس طرح کے جاب فیئر کے انعقاد پر زور دیا۔ ادھر، ڈسٹرکٹ ایمپلائمنٹ اینڈ کاؤنسلنگ سینٹر پلوامہ کے افسران نے بتایا کہ اس طرح کے روزگار میلے ماضی میں بھی کافی سودمند ثابت ہوئے اور محکمہ کی جانب سے اس طرح کے پروگرامز مستقبل میں بھی منعقد کیے جائیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.