ETV Bharat / state

DHSK Visits Sheshnag: ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کشمیر کا امرناتھ یاترا ٹریک کا دورہ - امرناتھ یاترا 2022

ڈائریکٹر ہیلتھ سروس کشمیر ڈاکٹر مشتاق احمد راتھر نے پہلگام سے شیش ناگ یاترا پڑھاؤں کا دورہ کیا۔ اس دوران انہوں نے امرناتھ یاترا کے لیے صحت انتظامات کا جائزہ لیا۔ DHSK Visits Sheshnag

director-health-kashmir-visits-sheshnag-takes-amaranth-yatra-arrangement
ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کشمیر نے کیا امرناتھ یاترا ٹریک کا دورہ
author img

By

Published : Jun 17, 2022, 8:24 PM IST

اننت ناگ: سالانہ امرناتھ یاترا 30 جون سے شروع ہونے والی ہے اور اس بار آٹھ لاکھ یاترویوں کی آمد متوقع ہے۔ جموں و کشمیر انتظامیہ نے یاترا کو خوش اسلوبی سے منعقد کرنے کے لیے سکیورٹی کے تمام تر انتظامات کر ہی ہے۔ پچھلے دو برسوں میں کورونا وبا کی وجہ سے امرناتھ یاترا نہ ہو سکی تھی۔

ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کشمیر نے کیا امرناتھ یاترا ٹریک کا دورہ

ڈائریکٹر ہیلتھ سروس کشمر ڈاکٹر مشتاق احمد راتھر نے پہلگام سے شیش ناگ تک دورہ کیا۔ یہ دورہ اس سال کی امرناتھ یاترا کے لیے انتظامات کا جائزہ لینے کے مقصد سے کیا گیا۔ اس موقع پر ڈایریکٹر ہیلتھ نے کہا ہے کہ اس برس امرناتھ یاترا کے لیے غیر معمولی طبی انتظامات کیے گئے ہیں، جب کہ چندن واڑی اور بال تل میں اپنی نوعیت کا پہلا ڈی آر ڈی او ہسپتال بھی قائم کیا گیا ہے۔ ڈی آر ڈی او ہسپتال 52 بستروں پر مشتمل ہوں گے جہاں پر 25 آکسیجینٹڈ بیڈ اور چار آئی سی یو بیڑ ہوں گے۔

مزید پڑھیں:

ڈاکٹر مشتاق نے چندن واڑی، پسو ٹاپ، زوجی پل، ناگا کوٹی اور شیش ناگ یاترا پڑھاؤں کا دورہ کیا اور وہاں پر امرناتھ یاترا کے حوالے سے کیے گئے طبی انتظامات کا جائزہ لیا۔ موصوف کے ہمراہ سی ایم او اننت ناگ ڈاکٹر ایم وائی زاگو اور دیگر افسران بھی تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.