ETV Bharat / state

کوکرناگ: رابطہ سڑک خستہ حال، کثیر آبادی کو مشکلات کا سامنا - رابطہ سڑک انتہائی خستہ

جنوبی کشمیر کے کوکرناگ علاقے میں متی اور پورن گلی علاقے کی رابطہ سڑک خستہ حال ہو چکی ہے۔ رابطہ سڑک پر جگہ جگہ گہرے گڑھے بنے ہوئے ہیں جس کے باعث کثیر آبادی کو عبور و مرور میں مختلف مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

کوکرناگ: رابطہ سڑک خستہ حال، کثیر آبادی کو مشکلات کا سامنا

author img

By

Published : Jun 18, 2021, 5:40 PM IST

ضلع اننت ناگ کے حلقہ انتخاب کوکرناگ کے متی اور پورن گلی علاقے کے لوگوں نے شکایت کی ہے کہ ان کے علاقے کی رابطہ سڑکیں خستہ حالی کی شکار ہو چکی ہیں۔ ’’رابطہ سڑک پر بیشتر مقامات پر بارش اور برف باری کے نتیجے میں گہرے گڑھے بنے ہوئے ہیں، جس کے باعث کثیر آبادی کو عبور و مرور میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، سڑک پر جگہ جگہ گہرے گڑھوں کے باعث مسافر بردار گاڑیوں کو بھی چلنے پھرنے میں کئی دقتوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔‘‘

کوکرناگ: رابطہ سڑک خستہ حال، کثیر آبادی کو مشکلات کا سامنا

ای ٹی وی بھات کے ساتھ بات کرتے ہوئے مقامی باشندوں نے بتایا کہ علاقے میں پردھان منتری گرام سڑک یوجنا کے تحت سال 2012 میں رابطہ سڑک تعمیر کی گئی تھی، جبکہ گزشتہ ایک دہائی سے رابطہ سڑک کے کناروں پر نہ تو کہیں باندھ بنائے گئے اور نہ ہی سڑک کے کناروں پر ڈرینیج نظام کا ہی بندوبست کیا گیا جس کے نتیجے میں سڑک پر بارش اور برفباری کا پانی جمع رہنے سے رابطہ سڑک انتہائی خستہ ہو چکی ہے نتیجتاً راہگیروں کے ساتھ ساتھ ٹرانسپورٹرز کو بھی چلنے پھرنے میں کئی دشواریاں پیش آتی ہیں۔

کثیر آبادی والے علاقوں کے لوگوں کا کہنا ہے کہ سڑک کی خستہ حالی کے باعث ایمرجنسی کے دوران لوگوں کو کئی مشکلات پیش آتی ہے، انہوں نے کہا کہ رابطہ سڑک کی خستہ حالی کے سبب بیماروں خصوصا حاملہ خواتین کو ہسپتال لے جانے میں کافی دقتوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

پی ایم جی ایس وائی کے جونیئر انجینئر نے کہا کہ رابطہ سڑک کی مینٹیننس (Maintenance) مدت اختتام ہو چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فنڈس واگزار ہوتے ہی رابطہ سڑک کی تعمیر و دیگر مرمت کا کام دو مہینوں کے اندر اندر شروع کیا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.