ETV Bharat / state

Sofi Yousuf on Delimitation Draft Report: حد بندی کمیشن رپورٹ اور حجاب کے نام پر سیاست کی جا رہی ہے - ضلع اننت ناگ

بی جے پی لیڈر صوفی یوسف نے حد بندی کمیشن کی رپورٹ Sofi Yousuf on Delimitation Draft Report کے خلاف بیان دینے والے سیاسی لیڈران و پارٹیوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا: ’’شور مچانے سے کچھ حاصل نہیں ہوگا، لیفٹیننٹ گورنر نے بھی تحریری طور پر اپنا بیان قلمبند کرانے کی اپیل کی ہے۔‘‘

حد بندی کمیشن رپورٹ اور حجاب کے نام پر سیاست کی جا رہی ہے

author img

By

Published : Feb 17, 2022, 3:33 PM IST

بی جے پی لیڈر صوفی یوسف Sofi Yousuf on Delimitation Draft Reportنے جنوبی کشمیر South kashmirکے ضلع اننت ناگ میں پارٹی ورکران کے لیے منعقد کیے گئے اجلاس کے حاشیے پر میڈیا نمائندوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا: ’’بعض پارٹیاں حد بندی کمیشن کی رپورٹ Sofi Yousuf on Delimitation Draft Reportکے خلاف عوام کو بہکا رہی ہے، اگر کسی بھی شخص یا پارٹی کو اس بارے خدشات یا تحفظات ہیں، وہ تحریری طور مطلع کر سکتے ہیں۔‘‘

حد بندی کمیشن رپورٹ اور حجاب کے نام پر سیاست کی جا رہی ہے

انہوں نے دعویٰ کیا کہ ’’حد بندی کمیشن رپورٹ کے مسودے پر حزب اختلاف سیاسی جماعتین عوام میں تشویش پیدا کر رہی ہیں۔‘‘ صوفی یوسف کے مطابق ’’اس رپورٹ سے یہاں کے سیاسی لیڈران کے نجی مفادات کو نقصان پہنچتا ہے۔‘‘

اننت ناگ کے سریگفوارہ علاقے میں پارٹی کارکنوں کے ایک اجلاس میں شرکت کے بعد صوفی یوسف نے حجاب تنازعہ پر تاثرات بیان کرتے ہوئے کہا: ’’حجاب کے متعلق بھی بعض شر پسند عناصر مذہبی ہم آہنگی کو رواداری کو زک پہنچانے کی کوشش میں ہیں۔‘‘

صوفی یوسف نے مزید کہا کہ ’’حجاب کے نام پر سیاست کا بازار گرم ہے، اور اس مسئلے کو انتخابات میں ووٹ بٹورنے کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔‘‘

دریں اثناء، اننت ناگ میں بی جے پی ورکرس اجلاس کے دوران مستحق و حاجت مند افراد میں کمبل تقسیم کیے گئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.