ETV Bharat / state

Amarnath Yatra 2022 : خراب موسم کے باعث امرناتھ یاترا ایک بار پھر معطل

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ناساز موسمی حالات کے باعث پہلگام بیس کیمپ سے پیر کے روز کسی بھی یاتری کو گپھا کی طرف اجازت نہیں ہوگی۔Amarnath Yatra 2022

ناساز موسمی حالات کے باعث شری امرناتھ جی یاترا ایک بار پھر عارضی طور معطل

author img

By

Published : Aug 1, 2022, 3:16 PM IST

سرینگر: ناساز گار موسمی حالات کے پیش نظر امرناتھ یاترا پہلگام اور بالتل دونوں بیس کیمپوں سے پیر کے روز ایک بار پھر عارضی طور پر روک دی گئی۔ تاہم بالتل بیس کیمپ سے پیر کی صبح دس بجے تک 140 یاتری ہیلی کاپٹر کے ذریعے گپھا کے درشن کے لیے روانہ ہوگئے۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ناساز موسم کے باعث پہلگام بیس کیمپ سے پیر کے روز کسی بھی یاتری کو گپھا کی طرف جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ Amarnath Yatra 2022

انہوں نے کہا کہ بالتل بیس کیمپ سے بھی کسی یاتری کو گپھا کی طرف پیدل یا گھوڑے پر سفر کرنے کی اجازت نہیں ہے۔ مذکورہ ذرائع نے کہا کہ ابھی بھی بارش ہو رہی ہے جس سے راستے میں پھسلن پیدا ہوگئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ناساز گار موسم کے پیش نظر حکام نے یاترا کو عارضی طور پر معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایک عہدیدار نے بتایا کہ موسم میں بہتری واقع ہونے کے ساتھ ہی یاترا کو بحال کر دیا جائے گا۔ قابل ذکر ہے کہ 30 جون سے شروع ہونے والی اس یاترا کے دوران اب تک تقریباً تین لاکھ یاتری گھپا کا درشن کر چکے ہیں۔ 43 دنوں پر محیط یہ یاترا 11 اگست کو رکھشا بندھن کے موقع پر ختم ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں:
Amarnath Yatra Resumes: بالتل سے بھی یاترا بحال، 34واں قافلہ درشن کے لیے روانہ

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.