ETV Bharat / state

کوکرناگ: لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والوں پر کارروائی

author img

By

Published : Jul 27, 2020, 2:13 PM IST

لاک ڈاؤن میں غیر ضروری طور پر سفر پر نکلنے والے متعدد افراد کی گاڑیاں ضبط کی گئیں جس میں نجی اور کمرشیل گاڑیوں سمیت موٹر سائیکلیں بھی شامل ہیں۔

action against lockdown violators in kokernag
کوکرناگ: لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والوں پر کاروائی

جموں و کشمیر کے جنوبی ضلع اننت ناگ کے کوکرناگ علاقہ میں ٹریفک کی نقل و حمل میں بہتری لانے کے لئے انتظامیہ ایک بار پھر متحرک ہوگیا ہے۔ اگرچہ حلقہ انتخاب کوکرناگ میں عید کے پیش نظر خرید و فروخت کے لئے سرکاری حکمنامہ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے دکانیں کھول دی گئی تھیں۔ تاہم انتظامیہ نے پولیس کے اشتراک سے فوری کارروائی عمل میں لا کر مذکورہ دکانوں کو بند کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں: 'مرکز کے زیر انتظام ہونا منظور نہیں، الیکشن نہیں لڑوں گا'
وہیں لاک ڈاؤن میں غیر ضروری طور پر سفر پر نکلنے والے متعدد افراد کی گاڑیاں ضبط کی گئیں جس میں نجی اور کمرشیل گاڑیوں سمیت موٹر سائیکلیں بھی شامل ہیں۔
انتظامیہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ سرکاری حکمنامے کی خلاف ورزی کرنے والے افراد پر کارروائی جاری رہے گی۔ حکومت کی جانب سے لوگوں سے حکمنامے کی پاسداری کو یقینی بنانے کے لئے انتظامیہ کو بھرپور تعاون فراہم کرنے کی تلقین کی گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.