باکو: سوپنل کو طلائی تمغہ کے میچ میں یوکرین کے سیرہی کولش سے 10- 16 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ سوپنل نے کوالیفکیشن میں 594 کا موثر اسکور کر کے دوسرا مقام حاصل کیا۔ اس کے بعد انہوں نے رینکنگ مرحلے میں 409.1 کااسکور کر کے گولڈ میڈل میچ کے لیے کوالیفائی کیا جہاں انہیں کولش کے ہاتھوں شکست ہوئی۔ بھارت نے اس ٹورنامنٹ میں اب تک دو تمغے (ایک طلائی اور ایک چاندی) جیتے ہیں اس سے قبل ایلاوینل والاریون، رمتا اور شریا اگروال کی تکڑی نے منگل کو خواتین کے 10 میٹر ایئر رائفل ٹیم ایونٹ میں طلائی تمغہ جیتا تھا۔
ISSF World Cup: سوپنل نے شوٹنگ ورلڈ کپ میں چاندی کا تمغہ جیتا
بھارت کے رائفل شوٹر سوپنل کسالے نے آئی ایس ایس ایف شوٹنگ ورلڈ کپ میں 50 میٹر رائفل تھری پوزیشن مینزایونٹ میں چاندی کا تمغہ جیتا۔