ETV Bharat / sports

عظیم فٹبالر ڈیاگو میرا ڈونا نہیں رہے - عمل جراحی کامیاب

ارجنٹینا کے عظیم فٹبالر ڈیاگو میرا ڈونا کا 60 برس کی عمر میں انتقال ہوگیا۔

Diego Maradona
Diego Maradona
author img

By

Published : Nov 25, 2020, 10:29 PM IST

Updated : Nov 26, 2020, 7:15 AM IST

اطلاعات کے مطابق ڈیاگو میرا ڈونا کا ان کے گھر پر ہی دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہو گیا۔ دو ہفتہ قبل ہی میرا ڈونا کو ہسپتال سے ڈسچارج کیا گیا تھا جہاں ان کے دماغ میں خون جمنے کی سرجری کی گئی تھی جو کامیاب رہی تھی۔

ارجنٹینا میں تین روزہ قومی سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔ وہیں اس عظیم کھلاڑی کو سوشل میڈیا پر خراج عقیدت پیش کیا جارہا ہے۔ فیفا نے انھیں سنہ 2001 میں برازیل کے معروف کھلاڑی پیلیے کے ساتھ کھیل کی تاریخ کے دو عظیم ترین کھلاڑیوں میں شامل کیا تھا۔

میراڈونا اپنے زمانے کے عظیم فٹبالر تھے اور ان کی کپتانی میں ارجنٹینا نے 1986 کا عالمی کپ جیتا تھا۔ اس جیت میں ان کی انفرادی کارکردگی کا زبردست عمل دخل تھا۔

Last Updated : Nov 26, 2020, 7:15 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.