ETV Bharat / sitara

فلم سڑک ٹو کا ٹریلر دنیا کا تیسرا ناپسندیدہ ویڈیو بن گیا - یوٹیوب پر ریلیز

جہانوی کپور کی فلم گنجن سکسینا کے بعد عالیہ بھٹ اور سنجے دت اسٹارر سڑک 2 کو آن لائن شدید ناپسندیدگی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

sadak 2
sadak 2
author img

By

Published : Aug 16, 2020, 5:12 PM IST

فلم سڑک 2 کا ٹریلر دنیا میں تیسرا سب سے زیادہ ناپسندیدہ ویڈیو بن گیا ہے اور بھارت میں سے زیادہ ناپسند ویڈیوز اس کا شمار کیا گیا ہے۔

ویب پورٹل ڈیٹا انٹیلیجنس رپورٹ کے مطابق یوٹیوب پر فلم سڑک ٹو کے ٹریلر کو 9.2 ملین ڈسلائک ملے ہیں، اس سے پہلے سنہ 2010 میں جسٹن بیبر کے گانے 'بیبی' کو 18.2 ملین ڈسلائک ملے تھے۔

سڑک ٹو کے ٹریلر کو 12 اگست کو یوٹیوب پر ریلیز کیا گیا تھا، جس کے بعد صارفین نے اس ٹریلر کو بالی ووڈ اقربا پروری کی مثال کہا، اور اس کے بعد ویڈیو کو ڈسلائک کرنے کا سلسلہ شروع ہوا۔

اس فلم کو ہدایت کار مہیش بھٹ کی جانب سے بنایا جارہا ہے اور فلم میں اداکار سنجے دت کے علاوہ عالیہ بھٹ اور ادتیا رائے کپور اداکاری کر رہے ہیں۔

فلم سڑک 2 مہیش بھٹ کی فلم سڑک جو 1991 میں بنائی گئی، اس کا ریمیک ہے، فلم کو 28 اگست کو ہاٹ اسٹار پر ریلیز کیا جانا ہے۔

یہ بھی پڑھیے
بطور صحافی اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا جیکلن نے

واضح رہے کہ جولائی میں اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی موت کے بعد لوگوں میں بالی وڈ میں اقربا پروی کو لے کر غم و غصہ پھیل گیا تھا۔

جس کے بعد مسلسل بالی وڈ ادکاروں کو سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر ٹرول کیا گیا اور ٹرولنگ کا شکار سب سے زیادہ کرن جوہر ہوئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.