ETV Bharat / sitara

مالوی مالہوترا پر ہوئے حملے پر کنگنا کا ردعمل

author img

By

Published : Oct 28, 2020, 1:57 PM IST

ممبئی کے ورسوا علاقے میں اداکارہ مالوی ملہوترا پر ایک نوجوان کے ذریعہ ہوئے حملے کے بعد اداکارہ کنگنا رناوت نے اس معاملے پر اپنا ردعمل ظاہر کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ہندی فلم انڈسٹری کی حقیقت ہے، یہ چھوٹے شہر سے آئے ہوئے اداکاروں کے ساتھ ہوتا ہے۔

مالوی مالہوترا پر ہوئے حملے پر کنگنا کا ردعمل
مالوی مالہوترا پر ہوئے حملے پر کنگنا کا ردعمل

گزشتہ روز ممبئی کے ورسوا علاقے میں مالوی ملہوترا پر چاکو سے حملہ کیا گیا۔ حملے کے بعد مالوی ممبئی کے کوکیلابین دھیرو بھائی امبانی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

اطلاع کے مطابق اداکارہ پر یہ حملہ ان کے ہی ایک پرانے دوست نے کیا ہے۔ اب اس حادثے کے بعد اداکارہ کنگنا رناوت کا ردعمل آیا ہے۔

انہوں نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ 'یہ فلم انڈسٹری کی سچائی ہے، یہ چھوٹے شہر سے آئے اسٹرگلس کے ساتھ ہوتا ہے، جن کے پاس کوئی کنیکشن نہیں ہوتا ہے۔ یہ فلمی ستاروں کے بچے (نیپوٹزم کڈ) جتنا چاہیں خود کا بچاؤ کرسکتے ہیں، لیکن ان میں سے کتنے کو چاکو سے مارا جاتا ہے، کتنوں کے ساتھ جنسی زیادتی کی جاتی ہے یا انہیں مار دیا جاتا ہے'۔

کنگنا رناوت نے ایک اور ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ 'پیاری مالوی، میں تمہارے ساتھ ہوں۔ میں نے پڑھا کہ تمہاری حالت نازک ہے۔ میں تمہارے لیے دعا کر رہی ہوں۔ ریکھا شرما جی سے گزارش کر رہی ہوں کہ ملزموں کے خلاف فوری کارروائی کی جائے۔ ہم تمہارے ساتھ ہیں، بھروسہ رکھو۔'

ممبئی کے ورسوا پولیس اسٹیشن میں اس معاملے کی شکایت درج کی گئی ہے۔ فی الحال علاج کے بعد اب اداکارہ کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔

اداکارہ نے پولیس کو بتایا کہ وہ حملہ کرنے والے نوجوان کو گزشتہ ایک سال سے جانتی ہیں اور وہ ان سے شادی کرنا چاہتا تھا، لیکن انہوں نے اس کی تجویز کو مسترد کر دیا تھا اس لیے اس نے حملہ کیا۔

واضح رہے کہ مالوی کئی ہندی فلموں اور ٹی وی سیریئل میں اداکاری کر چکی ہیں۔ مالوی ملہوترا تیلگو اور ملیالم فلموں میں بھی کام کرچکی ہیں۔

انہوں نے کلر ٹی وی پر نشر ہونے والے اڑان شو میں بھی کام کیا ہے۔ مالوی ڈی اے وی سی پی ایس اسکول کی طالبہ رہی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.