ETV Bharat / sitara

Javed Akhtar Hit back Trollers Over Bulli Bai :جاوید اختر کا انتہا پسندوں کو کرارا جواب - سوشل میڈیا صارفین کا جاوید اختر کے پردادا پر تنقید

بالی ووڈ کے معروف نغمہ نگار جاوید اختر کو 100 سے زائد مسلم خواتین کی آن لائن نیلامی پر بولنا مہنگا پڑ گیا۔ Javed Akhtar Trolled for Bulli Bai Tweet بلی بائی نامی ایپ پر ٹوئٹ کرنے کے بعد سے انہیں سوشل میڈیا پر انتہا پسندوں کی جانب سے مسلسل تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ اتنا ہی نہیں اس بحث میں ٹرولرز نے ان کے پر دادا کو بھی نہیں بخشا ہے۔ Javed Akhtar Great Grandfather Trolled

جاوید اختر کا انتہا پسندوں کو کرارا جواب

author img

By

Published : Jan 5, 2022, 11:44 AM IST

Updated : Jan 5, 2022, 12:50 PM IST

اردو کے مشہور شاعر اور نغمہ نگار جاوید اختر نے ٹوئٹر پر بلی بائی ایپ نامی ایپ کےبارے میں ٹھوس اقدامات نہیں اٹھانے پر مودی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا۔ Javed Akhtar Tweet on Bulli Bai اختر کے اس ردعمل کے بعد ٹوئٹر پر ہنگامہ مچ گیا ہے۔ اس ٹوئٹ کے سامنے آنے کے بعد کچھ سوشل میڈیا صارفین جاوید اختر کو ہی نہیں بلکہ ان کے پردادا فضل حق خیرآبادی کے لیے نازیبا الفاظ کا استعمال کر رہے ہیں۔ Javed Akhtar Great Grandfather Trolled

پیر کے روز اختر نے بلی بائی ایپ پر 100 سے زائد بااثر مسلم خواتین کی تصاویر اپ لوڈ کرنے اور ان کی نیلامی کرنے پر ردعمل ظاہر کیا اور اس معاملے پر وزیراعظم مودی کی خاموشی پر حیرانی ظاہر کی۔ Javed Akhtar Criticized Modi Govt on Bulli Bai

جاوید اختر کا انتہا پسندوں کو کرارا جواب
جاوید اختر کا انتہا پسندوں کو کرارا جواب

جاوید اختر نے پوسٹ لکھتے ہوئے وزیراعظم نریندر مودی سے سوال کرتے ہوئے لکھا ہے کہ' سیکڑوں خواتین کی آن لائن نیلامی ہو رہی ہے، اور یہاں نام نہاد دھرم سنسد ہیں، جو فوج اور پولیس کو تقریباً 200 ملین ہندوستانیوں کی نسل کشی کرنے کا مشورہ دیتے ہیں‘۔

جاوید اختر ٹوئٹ
جاوید اختر ٹوئٹ

انہوں نے مزید لکھا کہ ' میں اپنی اور سب کی خاموشی پر حیران ہوں، خاص طور پر وزیراعظم نریندر مودی کی خاموشی سے حیران ہوں، کیا یہی سب کا ساتھ ہے'۔ Javed Akhtar Trolled for Bulli Bai Tweet

اس ٹوئٹ کے بعد کچھ ہندو انتہا پسندوں نے نہ صرف جاوید اختر کو تنقید کا نشانہ بنایا بلکہ ان کے پردادا کے لیے نازیبا الفاظ کا استعمال کیا۔ Javed Akhtar Hit back Trollers Over Bulli Bai۔ سوشل میڈیا پر اس تنقیدی حملے کے بعد جاوید اختر نے خاموشی اختیار نہیں کی بلکہ انہوں نے ٹرولرز کو کرارا جواب دیتے ہوئے انہیں بیوقوف قرار دیا۔

جاوید اختر ٹوئٹ
جاوید اختر ٹوئٹ

جاوید اختر نے سوشل میڈیا صارفین کی اس حرکت پر شدید ناراضگی اور برہمی کا اظہار کرتے ہوئے منگل کے روز ٹوئٹ کیا۔ جاوید اختر نے لکھا کہ ' جس وقت سے میں نے خواتین کی آن لائن نیلامی کے خلاف آواز اٹھائی ہے، اس لمحے سے گوڈسے کی تعریف کرنے والے، فوج اور پولیس کو نسل کشی کا مشورہ کرنے والے اور کچھ انتہا پسندوں نے میرے پردادا کو گالیاں دینا شروع کردی ہیں، جو کہ 1864 میں کالا پانی میں شہید ہونے والے آزادی پسند جنگجو تھے، ایسے بیوقوفوں کو آپ کیا کہیں گے۔

مزید پڑھیں: Bulli Bai App Case: بُلی بائی ایپ کیس کی کلیدی ملزمہ اتراکھنڈ سے حراست میں لی گئی

Last Updated : Jan 5, 2022, 12:50 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.