ETV Bharat / sitara

انوراگ کیشپ سے ساڑھے آٹھ گھنٹے پوچھ گچھ - اداکارہ پائل گھوش

داکارہ پائل گھوش نے 22 ستمبر کو ورسوا پولیس اسٹیشن میں انوراگ کیشپ کے خلاف مقدمہ درج کرایا تھا۔ اداکارہ نے الزام عائد کہ انوراگ کیشپ نے سنہ 2013 میں ان کے ساتھ جنسی زیادتی کی تھی۔

انوراگ کیشپ سے 8 گھنٹے سے زیادہ کی  پوچھ گچھ

author img

By

Published : Oct 2, 2020, 12:23 PM IST

فلم ہدایتکار انوراگ کیشپ سے ممبئی کے ورسوا پولیس اسٹیشن میں آٹھ گھنٹے سے زائد پوچھ گچھ کی گئی۔

اداکارہ پائل گھوش نے بالی ووڈ کے پروڈیوسر پر الزام عائد کیا ہے کہ انہوں نے سات سال قبل مبینہ طور پر ان کے ساتھ جنسی زیادتی کی تھی۔

ایک پولیس افسر نے بتایا کہ کیشپ اپنے دو ساتھیوں کے ساتھ صبح 10 نجے ورسوا پولیس اسٹیشن پہنچے۔اس دوران کیشپ ہاتھ میں کچھ دستاویزات لیے ہوئے دیکھائی دیئے۔ان کے وکیل بھی پولیس اسٹیشن پہنچے۔

افسر نے بتایا کہ انوراگ کیشپ شام میں قریب 6 بجے پولیس اسٹیشن سے باہر گئے، انہوں نے کہا کہ شکایت درج کرانے کے بعد پائل گھوش کی طبی جانچ کرائی گئی۔

واضح رہے کہ اداکارہ پائل گھوش نے 22 ستمبر کو ورسوا پولیس اسٹیشن میں انوراگ کیشپ کے خلاف مقدمہ درج کرایا تھا۔ اداکارہ نے الزام عائد کہ انوراگ کیشپ نے سنہ 2013 میں ان کے ساتھ جنسی زیادتی کی تھی۔

پولیس نے کیشپ کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعہ (آئی پی سی) 376(1) (جنسی زیادتی)، 354، 341 اور 342 کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔

حالانکہ انوراگ کیشپ نے تمام الزامات سے انکار کیا ہے، انہوں نے پہلی مرتبہ ستمبر میں معاملہ سامنے آنے بعد ٹوئٹ کیا تھا کہ 'ابھی نہ جانے اور پرہار کیے جائیں گے۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.