ETV Bharat / international

Pakistan Finance Minister Resigns پاکستان کے وزیر خزانہ مفتاح اسمٰعیل مستعفی، اسحٰق ڈار نئے وزیر خزانہ نامزد

author img

By

Published : Sep 26, 2022, 4:52 PM IST

مفتاح اسمٰعیل نے ٹوئٹ کیا کہ آج انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کے ساتھ اجلاس میں بطور وزیر خزانہ زبانی استعفیٰ دے دیا ہے۔ Pakistan finance minister resigns مسلم لیگ (ن) کی سینئر قیادت نواز شریف اور وزیر اعظم شہباز شریف نے اسحٰق ڈار کو وزیر خزانہ نامزد کیا ہے۔

Pakistan finance minister Miftah Ismail resigns
پاکستان کے وزیر خزانہ مفتاح اسمٰعیل مستعفی

اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کی سینئر قیادت کی دو روز تک یکے بعد دیگرے ملاقات کے بعد وزیراعظم شہباز شریف (آج) پیر کو پاکستان واپس آئیں گے، ان کے ہمراہ اسحٰق ڈار بھی وزیر خزانہ کا منصب سنبھالنے پاکستان پہنچیں گے۔ ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق اتوار کو پارٹی کے سینئر رہنماؤں نے مفتاح اسمٰعیل سے ملاقات کی جنہوں نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ ملاقات کے بعد جاری ہونے والے بیان میں اس بات کی تصدیق کی گئی کہ نواز شریف اور وزیر اعظم شہباز شریف نے اسحٰق ڈار کو وزیر خزانہ نامزد کیا ہے۔ Pakistan finance minister resigns

بعدازاں سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر مفتاح اسمٰعیل نے ٹوئٹ کیا کہ آج انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کے ساتھ اجلاس میں بطور وزیر خزانہ زبانی استعفیٰ دے دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ میں پاکستان واپس پہنچنے کے بعد باضابطہ طور پر استعفیٰ دے دوں گا۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے لیے دو بار وزیر خزانہ کا عہدہ سنبھالنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Audio Leak of PM Shehbaz Sharif پاکستان کی سیاست میں نیا تنازع، وزیراعظم شہباز شریف کی مبینہ آڈیو لیک

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر پی ایم ایل (ن) کے ٹوئٹ میں بتایا گیا تھا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نوازشریف کی زیر صدارت لندن میں اہم پارٹی اجلاس منعقد ہوا۔ ایڈویئر روڈ پر واقع وزیراعظم کے اپارٹمنٹ میں ہونے والی ملاقات میں اسحٰق ڈار، وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب، ملک محمد احمد خان اور احد چیمہ بھی موجود تھے۔ مزید کہا گیا کہ اجلاس میں ملک کی مجموعی سیاسی وقومی صورتحال پر تفصیلی غور کیا گیا۔ (یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.