ETV Bharat / international

Landslides in China چین میں لینڈ سلائیڈنگ سے دو افراد ہلاک، سات لاپتہ - چین ہائی وے کی تعمیر کے مقام پر لینڈ سلائیڈنگ

چین کے صوبہ ہوبئی میں توجیا آٹونومس کاؤنٹی میں واقع یوشان گاؤں کے قریب ایک ہائی وے کی تعمیر کے دوران لینڈ سلائیڈنگ کا واقعہ پیش آیا جس میں دو افراد ہلاک ہو گئے۔ many missing in China landslide

چین میں لینڈ سلائیڈنگ سے دو افراد ہلاک، سات لاپتہ

author img

By

Published : Jul 11, 2023, 3:15 PM IST

ووہان: چین کے صوبہ ہوبئی میں ایک ہائی وے کی تعمیراتی سائٹ پر لینڈسلائیڈنگ کی زد میں آںے سے دولوگوں کی موت ہوگئی اور دیگر سات لوگ ابھی بھی لاپتہ ہیں۔ مقامی حکام نے پیر کو یہ اطلاع دی۔ حکام نے بتایا کہ لینڈسلائیڈنگ کا واقعہ یشانگ شہر میں ووفینگ کے توجیا آٹونومس کاؤنٹی میں واقع یوشان گاوں کے قریب ایک ہائی وے کی تعمیر کے دوران ہفتہ کی شام پیش آیا۔ ابتدائی طور پر بتایا گیا تھا کہ تعمیراتی مقام پر موجود تمام نو مزدور لاپتہ ہیں اور پانچ افراد زخمی ہیں۔ ریسکیو ہیڈ کوارٹر کے مطابق ایک لاپتہ شخص کی لاش پیر کی شام برآمد ہوئی۔ اس حادثے میں پہلی موت اتوار کو ہوئی تھی۔

انہوں نے کہا کہ سینکڑوں امدادی کارکن اب بھی 500 سے زائد امدادی سامان اور بھاری مشینری کے ساتھ لاپتہ سات افراد کی تلاش میں مصروف ہیں۔ ریسکیو افسر وانگ موگانگ نے کہا کہ خراب موسم کی وجہ سے ریسکیو ٹیم کو مشکلات کا سامنا ہے۔ جائے حادثہ پر 500,000 کیوبک میٹر سے زیادہ چٹان اور مٹی کھسکی ہوئی ہے اور خراب موسم کی وجہ سے کسی بھی وقت تباہی کا خطرہ ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ 8 جولائی کو وسطی چین کے بیشتر علاقوں میں بارش کے نتیجے میں لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں نو افراد لاپتہ ہو گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: Rain in China چین میں بارش کے لیے بلیو الرٹ جاری

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.