پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو اقتدار سے بے دخل کیے جانے کے بعد ان پر درجنوں کیسز کیے گئے جس میں انھیں پیشگی ضمانت کے لیے عدالت کا دروازہ کھٹکھٹانا پڑا۔ جہاں سے انھیں پیشگی ضمانت تو دی جاتی رہی لیکن اب انھیں عدالت میں بذات خود پیش ہونے کے لیے بھی کہا گیا۔ چنانچہ آج سابق وزیراعظم کو چار مختلف کیسز میں ضمانت کے لیے اسلام آباد کی مختلف عدالت میں پیش ہونا تھا۔
-
اسلام آباد کے مناظر۔ #آرہا_ہے_کپتان_اسلام_آباد pic.twitter.com/BB6IVgMzbN
— PTI (@PTIofficial) February 28, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">اسلام آباد کے مناظر۔ #آرہا_ہے_کپتان_اسلام_آباد pic.twitter.com/BB6IVgMzbN
— PTI (@PTIofficial) February 28, 2023اسلام آباد کے مناظر۔ #آرہا_ہے_کپتان_اسلام_آباد pic.twitter.com/BB6IVgMzbN
— PTI (@PTIofficial) February 28, 2023
آج صبح عمران خان پیشی کے لیے زمان پارک لاہور سے روانہ ہوئے اور ان کے ہمراہ پی ٹی آئی کارکنان کا زبردست ہجوم ہے۔ سب سے پہلے اسلام آباد کے جوڈیشل کمپلیکس پہنچے جہاں ممنوعہ فنڈنگ کیس میں بینکنگ کورٹ نے عمران خان کی درخواست ضمانت منظور کر لی۔ اس کے بعد اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں عمران خان پیش ہوئے جہاں الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف احتجاج کے کیس میں عمران خان کی عبوری ضمانت 9 مارچ تک منظور کر لی گئی۔
-
قوم کا قائد عمران خان ۔ جوڈیشل کمپلیکس سے خصوصی مناظر۔
— PTI (@PTIofficial) February 28, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
#آرہا_ہے_کپتان_اسلام_آباد
pic.twitter.com/pzv3NF4Z1X
">قوم کا قائد عمران خان ۔ جوڈیشل کمپلیکس سے خصوصی مناظر۔
— PTI (@PTIofficial) February 28, 2023
#آرہا_ہے_کپتان_اسلام_آباد
pic.twitter.com/pzv3NF4Z1Xقوم کا قائد عمران خان ۔ جوڈیشل کمپلیکس سے خصوصی مناظر۔
— PTI (@PTIofficial) February 28, 2023
#آرہا_ہے_کپتان_اسلام_آباد
pic.twitter.com/pzv3NF4Z1X
وہیں اسلام آباد کی مقامی عدالت نے سابق وزیر اعظم عمران خان کے توشہ خانہ کیس میں ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔ اسلام آباد کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ سیشن جج ظفر اقبال نے عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں۔ واضح رہے کہ توشہ خانہ کیس میں فوجداری کارروائی کے مقدمے میں اسلام آباد کچہری میں پیش ہونا تھا لیکن عمران خان پیش نہ ہوسکے۔
اس کے علاوہ توشہ خانہ ریفرنس فیصلے کے بعد پی ٹی آئی کارکنان کے احتجاج کرنے کی وجہ سے عمران خان کے خلاف اقدام قتل کی دفعہ کے تحت تھانہ سیکریٹریٹ میں مقدمہ درج کیا گیا تھا جس کی وجہ سے چیئرمین پی ٹی آئی نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش ہوئے جہاں کورٹ نے اقدام قتل کیس میں 9 مارچ تک ضمانت منظور کرلی۔