نئی دہلی: فلم برہمسترا پارٹ ون-شیوا نے تین دنوں میں دنیا بھر میں 225 کروڑ روپے کی کمائی کی ہے، جو فلم انڈسٹری، تھیٹر مالکان اور ناظرین کے لیے بے مثال خوشی کا باعث ہے۔ فلم میں اداکار رنبیر کپور اور اداکارہ عالیہ بھٹ نے مرکزی کردار ادا کئے ہیں۔ ہندی فلم انڈسٹری کے لیے یہ راحت کی بات ہے کہ شائقین فلم ’برہمسترا ‘ دیکھنے کے لیے بے تاب ہیں اور اس دوران سنیما ہالوں میں شائقین کی بڑی بھیڑ ہے۔ Brahmastra Worldwide Collection on Day Three
فلم کے ڈائریکٹر آیان مکھرجی نے کہا 'میں بھارت اور بین الاقوامی سامعین کا تہہ دل سے مشکور ہوں، جنہوں نے ’برہمسترا‘ کے لیے اپنی محبت اور حمایت کا مظاہرہ کیا۔ مجھ پر ان کی مثبت توانائی اور میری ٹیم پر ان کے یقین نے ہمارے برہمستر کے سفر کو واقعی دلچسپ، جذباتی اور جادوئی بنا دیا ہے۔ افتتاحی ویک اینڈ پر ملنے والے ردعمل نے مجھے بہت شکر گزار بنا دیا ہے اور مجھے امید ہے کہ آنے والے ہفتوں میں ناظرین فلم کو سراہیں گے!
انہوں نے کہا کہ انہیں فخر ہے کہ وہ گزشتہ تین دنوں میں تھیٹرز میں زبردست توانائی پیدا کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ ہدایت کار نے ایک بیان میں کہا کہ فلم میں ایکشن، رومانس، ڈرامہ اور تمام عمر کے لوگوں کے لیے خوبصورت وی ایف ایکس کے ساتھ ساتھ ایک مکمل فیملی انٹرٹینر اور ہندوستانی ثقافت کی بھرپور نمائش کی گئی ہے۔ ہندوستانی سنیما کے لیے ایک نیا دور آیا ہے، جو فخر سے بھرا ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: Brahmastra Worldwide Collection on Day 1 برہمسترا کے میکرز کا دعوی، فلم نے 75 کروڑ روپے کی کمائی کی
اسٹار اسٹوڈیوز اور دھرما پروڈکشنز کی تیار کردہ ’برہمسترا ‘ کی فی الحال ہندی، تامل، تیلگو، ملیالم اور کنڑ زبانوں میں 2 ڈی، 3 ڈی اور آئی میکس 3 ڈی میں سنیما گھروں میں ہے نمائش کی جارہی ہے، جس میں امیتابھ بچن، ناگارجن اکینینی اور مونی رائے بھی ادا کاری کی ہے۔
یو این آئی