جموں و کشمیر کے ضلع ادھم پور کے پنچایت بلاک کلتید علاقہ میں جمعرات کو تیندوے نے گھر میں صحن میں کھیلتی ہوئی بچی پر حملہ کرکے اسے تقریباً تین کلو میٹر تک گھسیٹ کر لے گیا۔ جس کے بعد گھر والوں نے بچی کی تلاش شروع کردی۔
اندھیرا ہونے کے سبب گھر والوں نے ٹارچ کی روشنی میں بچی کوڈھونڈنا شروع کیا۔ بچی کی لاش مسخ شدہ حالت میں ملی۔
اس واقعہ کے بعد مقامی باشندوں نے محکمۂ وائلڈ لائف کے خلاف برہمی کا اظہار کیا ہے۔
اس واقعہ کی اطلاع موصول ہونے کے پولیس موقع واردات پر پہنچی اور لاش پوسٹ مارٹم کے لیے پنچری پی ایچ سی بھیج دیا۔
پوسٹ مارٹم کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی گئی۔
علاقے کے لوگوں کا کہنا ہے کہ تیندوے کی دہشت کی وجہ سے لوگ شام کو اپنے گھروں میں رہنے پر مجبور ہیں۔ انہوں نے کہا کہ محکمۂ وائلڈ لائف تیندوے کو پکڑنے کے لیے ایک پنجرہ بنایا ہے۔ لیکن آج تک کوئی کامیابی حاصل نہیں ہوئی۔