ETV Bharat / city

اودھمپور: رام ناتھ کووند نے فوج کی شمالی کمان کے ساتھ 'بڑا کھانہ' میں شرکت کی

author img

By

Published : Oct 15, 2021, 4:22 PM IST

صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند فوج کی شمالی کمان کے ان فوجی دستوں کے درمیان پہنچے، جو جموں و کشمیر کے آپریشنل علاقے کی حفاظت کرتے ہیں۔

رام ناتھ کووند نے فوج کی شمالی کمان کے ساتھ 'بڑا کھانہ' میں شرکت کی

اودھمپور: صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند جمعرات کو فوج کی شمالی کمان کے جوانوں کے درمیان پہنچے، جو جموں و کشمیر کے آپریشنل علاقے کی حفاظت کرتے ہیں۔ 'مہانومی' کے موقع پر فوجیوں اور ان کے خاندانوں کے ساتھ مل کر صدر رام ناتھ کووند نے 'بڑا کھانہ' میں شرکت کی۔

عہدیداروں نے بتایا کہ وہاں انہوں نے لیہ کے سندھو گھاٹ پر سندھو درشن پوجا کی۔ یہ لیہ کے 'شی' گاؤں کے قریب ہے اور یہاں سندھو درشن پَرو سمیت کئی ثقافتی تقریبات کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ لداخ کے لیفٹیننٹ گورنر آر کے ماتھر نے لیہ ایئر فیلڈ پر صدر کا استقبال کیا۔ کووند کو گارڈ آف آنر دیا گیا۔

شام کے وقت کووند ادھمپور میں فوج کے شمالی کمان کے ہیڈ کوارٹر کے مرکزی میدان میں پہنچے۔ کارگل جنگ کے ہیرو اور شمالی کمان کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل وائی کے جوشی کی قیادت میں اعلیٰ حکام نے ان کا استقبال کیا۔ صدر نے فوجیوں اور ان کے اہل خانہ سے ملاقات کی۔

عہدیداروں نے بتایا کہ مہانومی کے موقع پر صدر نے فوجیوں اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ 'بڑا کھانہ' میں شرکت کی۔ بچوں اور بچیوں نے پنڈال میں حب الوطنی کے گیت گائے اور فوج کی سکھ ریجمنٹ کے سپاہیوں نے مارشل آرٹس کا مظاہرہ کیا۔ کووند لداخ کے دراس علاقے میں فوج کے جوانوں کے ساتھ دسہرہ کا تہوار منائیں گے۔ دراس دنیا کے سرد ترین مقامات میں سے ایک ہے۔ صدر عام طور پر ہر سال دسہرہ کے موقع پر دہلی میں منعقد ہونے والے پروگرامز میں شرکت کرتے ہیں۔

فوج میں 'بڑا کھانا'کی روایت۔

'بڑا کھانہ' جیسی غیر رسمی محفلیں جوانوں اور افسران کے درمیان بہتر تعلقات پیدا کرتی ہیں۔ فوجیوں کے درمیان ایک خاص موقع پر پوری یونٹ کے لیے دعوت کا اہتمام کرنے کی روایت پرانی ہے۔ یوم جمہوریہ یا یوم آزادی جیسے خاص مواقع پر یا یونٹ کے یوم تاسیس پر یا اس اہم جنگ کی یاد میں جو اس یونٹ نے لڑی ہے، 'بڑا کھانہ' کا اہتمام کیا جاتا ہے تاکہ تمام درجات کے لوگ مل کر ساتھ میں کھائیں۔ اس دن یونٹ میں نظم و ضبط کی رسمیں نہیں کی جاتی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.