ETV Bharat / city

Glazed Pottery Revive In Kashmir: گلیذڈ پوٹری کو زندہ کرنے والا کشمیری کمہار - سرینگر کی خبر

مٹی کے برتنوں کا استعمال دور قدیم سے ہی چلا آرہا لیکن دور جدید میں سٹیل اور دوسری دھاتوں کے برتنوں اور دیگر سجاوٹی چیزوں نے مٹی کے برتنوں Pottery Items کی روایت کو ختم کردیا۔

گلیذڈ پوٹری کو زندہ کرنے والا کشمیری کمہار

author img

By

Published : Dec 10, 2021, 4:44 PM IST

Updated : Dec 10, 2021, 5:16 PM IST

مٹی کے برتنوں کا استعمال دور قدیم سے ہی چلا آرہا لیکن دور جدید میں سٹیل اور دوسری دھاتوں کے برتنوں اور دیگر سجاوٹی چیزیں نے مٹی کے برتنوں کی روایت کو ختم کردیا۔ تاہم کشمیر میں مٹی کے برتنوں کی صنعت کو پھر زندہ کرنے Glazed Pottery Revive In Kashmir کے لیے رنگ و روغن کی کشدہ کاری کو متعارف کیا جارہا ہے۔

اپنے ہاتھوں کی جنبش سے گھیلی مٹی کو الگ الگ رنگ و روپ دے کر مختلف سجاوٹی اور دیگر سامان بنانے میں مشغول یہ ہے۔ محمد عمر کمہار Mohammad Umar Kumar گریجویشن کر چکے اس باہمت نوجوان نے اپنے پشتینی کام کو نہ صرف آگے لے جانے کی ٹھان لی ہے، بلکہ مٹی کی صنعت کو اپنا وقار واپس دلانے کا بھی بھیڑا اٹھایا ہے۔

گلیذڈ پوٹری کو زندہ کرنے والا کشمیری کمہار

عمر مٹی کے برتنوں اور دیگر سجاوٹی چیزوں کو بڑی نفاست سے مختلف رنگوں کے امتزاج، منفرد اور دلکش شکل و صورت دے کر دیدہ زیب بناتے ہیں۔

عمر ٹائل،گلدستے،مٹکے، کٹورے اور دیگر قسم کی مٹی کے سجاوٹی سامان کو آگ پر پکا کر پھر الگ الگ رنگوں کی مدد سے نیا اور خوبصورت روپ دیتے ہیں۔

26 سالہ اس نوجوان کی مثبت پہل جہاں لوگوں کو مٹی کے سجاوٹی سامان خریدنے کی طرف مائل کررہی ہے، وہیں یہ آبائی کام کو اپنے والد کے ساتھ آگے بڑھا رہے ہیں۔

گلیزیڈ پوٹری Glazed pottery آرٹ کو نئی طرح دینے سے اب یہ لوگوں میں نہ صرف کافی مشہور ہورہا ہے بلکہ مٹی کے ان سجاوٹی سامان کی مانگ بھی دن بدن بڑھ رہی ہیں جس کے لیے عمر کو روزانہ کئی آرڈز آتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:ارریہ: کلہڑ والی چائے کی مقبولیت سے کمہار خوش

محمد عمر کمار نے اپنی پڑھائے کے بعد سرکاری نوکری Government Job In Kashmir کے پیچھے وقت ضائع کرنے کے بجائے مٹی کے برتن بنانے کے کام میں ایک الگ سوچ کو لے کر دلچسپی دکھا کر نہ صرف روزگار حاصل کیا بلکہ دوسروں کے لیے مشعل راہ بن گئے۔

کمہار کے اس جزبے اور ہمت کو دیکھتے ہوئے محکمہ ہینڈی کرافٹ اینڈ ہیڈ لوم Jammu and Kashmir Handicraft Department نے اس سے کارخانہ دار اسکیم کے دائرے میں لاکر گلیذڈ پوٹریGlazed pottery کے ہنر کو سیکھانے کے لیے ایک سنٹر بھی فراہم کیا ہے جہاں یہ خواہشمند نوجوانوں کو اس ہنر کی تربیت دے رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:بڈگام: کُمہار طبقہ فاقہ کشی پر مجبور

محمد عمر کمہار کہتے ہیں وادی کشمیر میں ایسے کئی قدیم ہنر موجود ہیں،جن کو دور جدید کے تقاضوں کے عین مطابق پیرو کر پھر سے زندہ کرکے روزگار کمایا جاسکتا ہے۔

مٹی کے برتن بنانے کا فن صدیوں پرانا ہے اور اس صنعت کو دنیا کی سب سے قدیم صنعت ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔

Last Updated : Dec 10, 2021, 5:16 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.