سرینگر:شہر آفاق جھیل ڈل کے کنارے اور زبرون پہاڑیوں کے دامن میں واقع ایشیاء کے سب سے بڑے باغ ’باغ گل لالہ ‘کی سیر کرنے کے لیے ان دنوں غیر مقامی سیاحوں کا کافی رش دیکھنے کو مل رہا ہے ۔ایسے میں گزشتہ 19 روز میں3 لاکھ سے زائد سیاحوں نے باغ سیر کی اور ڈیڑھ لاکھ ٹیولپ پھولوں کا مشاہدہ کیا۔Srinagar Tulip Garden Visitors
سیر پر آنے والے میں 92 غیر ملکی سیاح بھی شامل ہیں،تاہم بیشتر تعداد ملک کی بیرون ریاستوں اور مقامی لوگوں کی رہی۔ اعداد شمار کے مطابق 23 مارچ سے 10 اپریل تک 3لاکھ11 ہزار سیاحوں اور مقامی لوگوں نے باغ کا دورہ Visitors Visit Srinagar Tulip Gardenکیا۔وہیں اس بار باغ میں ساڑھے 15 لاکھ رنگ برنگ پھول ہیں،جن میں گل لالہ اور نرگس کے علاوہ دیگر اقسام بھی شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:
- Tulip Garden Thrown Open For Public: باغ گُل لالہ عوام کے لیے کھول دیا گیا
- Tourists Flow in Kashmir: امسال ریکارڈ تعداد میں سیاحوں کی آمد متوقع، ناظم سیاحت
باغ گلہ لالہ 30 ایکڑ رقبے پر پھیلا ہوا ہے۔کورونا کی وبائی بیماری پھوٹ کے بعد باغ میں سال 2020 اور 2021 میں سیاحوں کی کم آمد دیکھنے میں آئی۔ لیکن گزشتہ برس کے مقابلے اس سال 80 ہزار سے زائد سیاحوں نے ٹیولپ گارڈن کا دورہ کیا ۔اس مرتبہ محکمہ سیاحت نے کشمیری روٹی کی مختلف اقسام کے ساتھ وازوان اورقہوہ سمیت مشہور کشمیری کھانوں کی نمائش کی بھی تھی۔وہیں باغ کی سیر کرنے والے سیاحوں کی دل جوئی کے لیے مختلف ثقافتی پروگراموں کا انعقاد بھی عمل میں لایا گیا۔