ETV Bharat / city

Sgr International Airport: سرینگر ہوائی اڈے پر ایک دن میں 16 ہزار مسافروں کی آمد و روانگی - Night Parking In Sgr Airport

سرینگر بین الاقوامی ہوائی اڈے کے لیے 13 اپریل کا دن مصروف ترین دن رہا۔ اس روز ہوائی اڈے پر ایک دن میں میں 100 پروازیں چلائی گئیں، جن میں 16110 مسافروں نے سفر کیا۔ Srinagar Airport Records Another Milestone

srinagar-international-airport-sees-record-footfall-handles-102-flights-in-a-day
سرینگر ہوائی اڈے پر ایک دن میں 16 ہزار مسافروں کی آمد و روانگی
author img

By

Published : Apr 15, 2022, 2:29 PM IST

سرینگر: مرکزی زیر انتظام جموں و کشمیر کے گرمائی دارالحکومت سرینگر کا ہوائی اڈہ ہر گزرتے دن کے ساتھ ایک نیا ریکارڈ قیام کر رہا ہے۔ پروازوں اور مسافروں کی تعداد ہو یہ ہوائی اڈے پر سہولیات سب میں لگاتار اضافہ ہو رہا ہے۔ ہوائی اڈے کے ایک سینیئر آفیسر کے مطابق سرینگر بین الاقوامی ہوائی اڈے کے لیے 13 اپریل کا دن مصروف ترین دن رہا۔ اس روز ہوائی اڈے پر ایک دن میں ریکارڈ تعداد میں 100 پروازیں چلائی گئیں، جن میں 16110 مسافروں نے سفر کیا۔انہوں نے کہا کہ اس روز 50 پروازیں 8178 مسافروں لے کر سرینگر ہوائی اڈے پر پہنچی، جب کہ سرینگر سے 50 پروازیں 7933 مسافروں کو لے کر بیرون مقامات کے لیے اڑانیں بھریں۔

سرینگر ہوائی اڈے پر ایک دن میں 16 ہزار مسافروں کی آمد و روانگی

موصوف افسر نے کہا کہ "یہ سلسلہ عالمی وبا کورونا وبا کے معاملات میں کمی کے بعد سے ہی شروع ہوگیا ہے۔ اب ہوائی اڈے پر کووڈ ٹیسٹ بھی نہیں کیا جاتا ہے اور مسافروں کی آسائش کے لیے سہولیات میں بھی اضافہ کیا گیا ہے۔ وہیں ہوائی اڈے پر اب ہیلی کاپٹر کے لیے پارکنگ کی فیس میں 50 فیصد کی کمی کی گئی ہے۔ Night Parking In Sgr Airport

ہوائی اڈے کے ڈائریکٹر کلدیپ سنگھDirector Srinagar International Airport Kuldeep singh کا کہنا ہے کہ "ہم نے ہوائی اڈے پر ہیلی کاپٹروں کی نائٹ پارکنگ کے لیے درخواست کی فیس میں 50 فیصد کمی کر دی ہے۔ اب آپ کو رات کی پارکنگ کی اجازت کے لیے اپنی درخواست کے ساتھ صرف 50 ہزار روپے کے علاوہ ٹیکس ادا کرنا ہوگا۔ اس کے علاوہ ایک دو دن میں سرینگر ہوائی اڈے پر طیاروں کے لیے رات کی پارکنگ کی سہولت بھی دستیاب ہو گی جس کا مطلب ہے کہ ہوائی ٹریفک میں اضافہ ہوتا رہے گا۔"

کلدیپ سنگھ کا کہنا ہے کہ "یہاں سرینگر کے ہوائی اڈے پر کم ویزیبلٹی کی وجہ سے پروازوں کے بار بار منسوخ ہونے کے مسئلے پر قابو پانے کے لیے کیٹیگری II انسٹرومنٹ لینڈنگ سسٹم (آئی ایل ایس) کو انسٹال کرنے کا عمل جلد شروع ہو جائے گا۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ "یہ نظام ویزیبلٹی کی حد کو موجودہ 1,000 میٹر سے کم کر کے 500 میٹر تک لے آئے گا اور یہ اکتوبر میں شروع ہونے کے لیے تیار ہو جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:

نئی ٹرمینل بلڈنگ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ڈائریکٹر ایئر پورٹ کے مطابق مسافروں کے اس رش کو دیکھتے ہوئے ہوائی ڈاے پر انفراسٹریکچر کو مزید وسعت دی جارہی ہے ۔جس میں اہم اقدام کے طور نئی ٹرمنل عمارت کے علاوہ 6 ہوائی جہازوں کی پارکنگ اسٹینڈز کی تعمیر کے لیے تقریباً 1500 کروڑ روپے خرچ کیے جارہے ہیں۔ تاکہ مسافروں کے سفر کو آرام دہ اور آسان بنایا جاسکے۔

ہم آپ کو بتادیں کہ 11 اپریل کو 102 پروازیں ہوائی اڈے پر آپریٹ کی گئیں۔ جن میں 51 پروازوں میں 7305 مسافروں کی آمد ہوئی، جب کہ 7894 مسافر اتنی ہی پروازویں سرینگر سے روانہ بھی ہوئیں۔ اس طرح ایک ہی دن میں 102 پروازوں میں 15199 مسافروں کی آمد و رفت رہی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.