ETV Bharat / city

Shab-e-Barat Disallowed In Jamia Masjid Srinagar: جامع مسجد سرینگر شب برات اورعشاء نماز کے لیے بند - latest news shabe barat

جموں و کشمیر انتظامیہ کی جانب سے اجازت نہ ملنے کی وجہ سے جامع مسجد سرینگر میں آج شب برات کی مناسب سے کوئی تقریب منعقد نہیں ہوگی اور نہ ہی مسجد میں نماز عشاء ادا کی جاسکتی ہے۔Shab-e-Barat Disallowed In Jamia Masjid Srinagar

shab-e-barat-congregation-at-jamia-masjid-cancelled
جامع مسجد سرینگر شب برات اورعشاء نماز کے لیے بند
author img

By

Published : Mar 18, 2022, 9:00 PM IST

سرینگر: جموں و کشمیر انتظامیہ کی جانب سے اجازت نہ ملنے کی وجہ سے جامع مسجد سرینگر میں آج شب برات کی مناسب سے کوئی تقریب منعقد نہیں ہوگی اور نہ ہی مسجد میں نماز عشاء ادا کی جاسکتی ہے۔Shab-e-Barat Disallowed In Jamia Masjid Srinagar

انجمن اوقاف جامع مسجد کےمطابق مغرب نماز کے وقت ضلع انتظامیہ کے افسران نے پولیس افسران کے ہمراہ مسجد کا دورہ کیا اور اوقاف کو مطلع کیا کہ آج مسجد میں نہ ہی نماز عشاء ادا کرنے کی اجازت ہوگئی اور نہ ہی شب بیداری کے حوالے کوئی تقریب منعقد کی جاسکتی ہے۔

ایسے میں حکام کی جانب سے انجمن اوقاف جامع مسجد سرینگر سے کہا گیا ہے کہ وہ جامع مسجد کو کل تک بند رکھے۔

حکام کی طرف سے اس اچانک فیصلے کے تناظر میں انجمن اوقاف جامع مسجد نے عقیدت مندوں سے اپیل کی ہے کہ وہ شب خوانی یا عشاء کی نماز کی خاطر جامع مسجد کا رخ نہ کریں۔

مزید پڑھیں:

واضح رہے شب برات کے سلسلے میں ملک بھر کے ساتھ ساتھ جموں و کشمیر میں بھی خصوصی تقریبات کا اہتمام کیا جارہا ہے۔

وادی میں شب برات کی سب سے بڑی تقریب درگاہ حضرت بل میں منعقد ہورہی ہے،جہاں وادی کے اطراف و اکناف سے لوگ اس مقدس اور با برکت رات میں خصوصی عبادات میں محو رہے گئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.