وزیراعظم نریندرمودی نے زیون سری نگر میں ہوئے دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس میں شہید ہوئے پولیس اہلکاروں کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا ہے-
نریندر مودی نے اس حملے سے متعلق تمام تر تفصیلات طلب کیں ہیں۔ انہوں نے حملے میں شہید ہوئے پولیس اہلکاروں کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت ادا کیا۔
یہ بھی پرھیں: وزیراعظم نریندر مودی نے سرینگر میں پولیس گاڑی پر حملے کی رپورٹ طلب کی
بتا دیں کہ زیون سری نگر میں پیر کی شام کو ملی ٹینٹوں نے پولیس گاڑی پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 14پولیس اہلکار زخمی ہوئے جن میں سے بعد میں دو کی اسپتال میں موت واقع ہوئی۔
یو این آئی