پلوامہ: جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے ارہل علاقے میں نامعلوم مسلح افراد نے ہفتہ کی شام ایک غیر مقامی مزدور پر گولی چلائی۔
ذرائع کے مطابق نامعلوم بندوق برداروں نے ایک غیر مقامی مزدور کو گولی مار دی گولی لگنے سے مزدور زخمی ہوا ہے جنہیں پلوامہ ہسپتال میں داخل کیا گیا۔
غیر مقامی مزدور کی شناخت محمد اکرم ولد عبدالسلام ساکن بجنور اترپردیش کے طور پر ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ واقعہ میں مزدور کے پیٹ میں گولی لگئی جنہیں علاج کے لیے ضلع ہسپتال پلوامہ منتقل کیا گیا ہے۔
مزدور کی حالت مستحکم بتائی جارہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
وہیں حملے کے بعد سکیورٹی فورسز نے حملہ آوروں کو پکڑنے کے لیے علاقے میں سکیورٹی تلاشی کارروائی شروع کی ہے۔
ہم آپ کو بتادیں کہ نامعلوم بندوق برداروں نے آج شام جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں اور پلوامہ کے ترال میں سی آر پی ایف کیمپ پر گرینیڈ سے حملہ کیا۔
حملے میں تین سی آر پی ایف کے اہلکار زخمی ہوئے ہیں،جنہیں علاج چل رہا ہے۔
یہ حملے ایسے وقت میں ہوئے ہے جب مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ جموں کے دو روزہ دورے پر ہیں۔ شاہ نے آج سی آر پی ایف کی 83 ویں یوم تاسیس پریڈ میں شرکت کی۔