جنوبی ضلع شوپیاں کے باس کوچھن گاوں میں پیر کی شام کو سیکورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے مابین تصادم آرائی کے دوران ملی ٹینٹ فرار ہونے میں کامیاب ہوئے۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ پیر کی شام کو عسکریت کی موجودگی کی اطلاع ملنے پر فوج بشمول آرمی، سپیشل آپریشن گروپ(ایس او جی)اور سی آر پی ایف نے جنوبی ضلع شوپیاں کے باس کوچھن علاقے کا محاصرہ کیا۔
Clashes between security forces and militants
انہوں نے بتایا کہ جوں ہی فوج تلاشی کارروائیوں کے دوران اس مقام کے قریب پہنچے جہاں عسکریت پسند پناہ گزیں تھے تو ملی ٹینٹوں نے فوجی پارٹی پر فائرنگ شروع کی اور فوج نے بھی جوابی کارروائی کی جس کے نتیجے میں معرکہ آرائی شروع ہوئی۔ انہوں نے نے بتایا کہ گر چہ گاوں کو پوری طرح سے سیل کرکے چار دائروں والی سیکورٹی تعینات کی گئی لیکن اس کے باوجود منگل کی صبح ملی ٹینٹوں کا کئی پر اتہ پتہ نہیں چل سکا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھا کر عسکریت پسند فرار ہونے میں کامیاب ہوئے ہیں۔
مزید پڑھیں:Encounter in Shopian: شوپیان انکاؤنٹر ختم، عسکریت پسند فرار ہونے میں کامیاب
پولیس ذرائع نے بتایا کہ گاوں میں تلاشی آپریشن ہنوز جاری ہے۔
یو این آئی