ترال: جنوبی کشمیر کے سب ضلع ترال کے ہاری پاریگام علاقے میں دوران شب ایک تیندوے نے ایک شہری کے گاؤخانہ میں گھس کر تقربیاً پندرہ بھیڑ ہلاک کر دیے Leopard kills Sheeps in Tral۔ تیندوے کے حملے سے پوری بستی میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
تفصیلات کے مطابق تیندوے نے مقامی شہری غلام احمد ماگرے کے گاؤ خانے میں داخل ہو کر تقربیاً 15 بھیڑ ہلاک کر دیے Leopard Attack In Tral۔ اہل خانہ کے مطابق جب وہ صبح اٹھے تو وہ یہ دیکھر ششدر رہ گے جب ان کے گاؤ خانے میں بھیڑ مردہ پائے گئے ہیں۔
مقامی لوگوں نے وائلڈ لائف محکمے اہلکاروں پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ علاقے میں تیندوے کی موجودگی کے بارے میں محکمے کو آگاہ کیا لیکن وہ ٹس سے مس نہیں ہوئے جس کی وجہ سے آج اتنا بڑا نقصان ہوگیا۔
مقامی لوگوں نے ضلع انتظامیہ سے متاثرہ کے لیے معاوضہ کا مطالبہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں:
Leopard Attack in Ganderbal: تیندوے کے حملے سے گاندربل میں خاتون زخمی
اس دوران وائلڈ لائف کے اہلکاروں نے تیندوے کو پکڑنے کی کوشش شروع کی ہے اور علاقے میں پنجرہ نصب کیا ہے۔
وائلڈ لائف اہلکار مظفر احمد نے بتایا کہ جنگلی علاقوں میں انسانی مداخلت کی وجہ سے جنگلی جانوروں نے آبادی کا رخ کیا ہے۔
انھوں نے لوگوں کو مشورہ دیا ہے کہ گھر سے دور گاؤ خانوں کی حفاظت کو یقینی بنائے کیونکہ جنگلی جانور ان گاؤ خانوں پر حملہ کررہے ہیں۔