ETV Bharat / city

جموں وکشمیر انتظامیہ نے عوام کو حالات کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا: علی ساگر - srinagar latest news

علی محمد ساگر نے کہا ہے کہ جموں وکشمیر انتظامیہ نے عوام کو حالات کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہے۔ سوشل میڈیا اور ذرائع ابلاغ پر حکومت جو اپنے کارناموں کو ڈھنڈورا پیٹتی ہیں وہ حقیقت سے کوسوں دور ہے۔

ali sagar
جموں وکشمیر انتظامیہ نے عوام کو حالات کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا: علی ساگر
author img

By

Published : Oct 5, 2021, 12:26 PM IST

نیشنل کانفرنس کے جنرل سکریٹری علی محمد ساگر نے کہا ہے کہ جموں وکشمیر انتظامیہ نے عوام کو حالات کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہے اور زمینی سطح پر عوام کی راحت رسانی کے لئے کوئی بھی اقدام نہیں اٹھایا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا اور ذرائع ابلاغ پر حکومت جو اپنے کارناموں کو ڈھنڈورا پیٹتی ہیں وہ حقیقت سے کوسوں دور ہے۔ساگر نے ان باتوں کا اظہار پارٹی ہیڈ کوارٹر پر مختلف عوامی وفود سے خطاب کے دوران کیا۔

انہوں نے کہاکہ جموں وکشمیر کو اس وقت نہ صرف زبردست سیاسی چلینجز کا سامنا ہے بلکہ لوگوں کو انتظامی خلفشار اور انتشار کا بھی سامنا ہے۔ کیوں افسر شاہی نہ تو عوام کے مشکلات کی داد رسی کرنے کی متحمل ہو سکتی ہے اور نہ ہی افسر شاہی عوامی حکومت کا متبادل ہو سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جموں و کشمیر: بارہ، کے پی ایس افسران کو آئی پی ایس کا درجہ

انہوں نے کہا کہ موجودہ انتظامیہ ہر جگہ اور ہر سطح پر ناکام ہو چکی ہے جس سے عوام کو گوناگوں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ انہوں پارٹی کارکنان اور عہدیدارن پر زور دیا کہ وہ لوگوں کو درپیش مسائل و مشکلات اجاگر کریں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.