ETV Bharat / city

جموں و کشمیر: پلوامہ میں گرینیڈ حملہ - Grenade attack jammu and kashmir

جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ کے راجپورہ علاقے میں ایک بازار میں گرینیڈ حملہ ہوا۔

Grenade attack
Grenade attack
author img

By

Published : Sep 14, 2021, 2:12 PM IST

Updated : Sep 14, 2021, 5:26 PM IST

جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں شہید پارک کے پاس سرینگر شوپیان رابطہ سڑک پر عسکریت پسندوں نے پولیس کی گاڑی پر گرنیڈ پھینکا جو گاڑی سے ٹکرانے کے بعد سڑک پر پھٹ گیا۔

پلوامہ میں گرینیڈ حملہ

عسکریت پسندوں نے اگرچہ ڈی ایس پی آپریشن کی گاڑی کو نشانہ بنانے کی کوشش کی تھی لیکن گرنیڈ گاڑی سے ٹکرانے کے بعد سڑک پر پھٹ گیا جس کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہوئے ہے۔

اس واقعے میں دو افراد کو معمولی چوٹیں آئی ہیں جن کی شناخت بہار کے رہنے والے جیتندر کمار (30 برس) اور ڈیلی پورہ پلوامہ کے اظہر خورشید ملک کے طور پر ہوئی ہے۔

اظہر کو سر اور پیر میں چوٹ آئی ہے جبکہ جتیندر کا ہاتھ زخمی ہوا ہے تاہم دونوں کی حالت مستحکم بتائی جا رہی ہے۔

اس حملے کے بعد پولیس نے پورے علاقے کو محاصرے میں لے لیا اور تلاشی مہم شروع کر دی ہے۔

Last Updated : Sep 14, 2021, 5:26 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.