ETV Bharat / city

Hideout Busted in Shopian شوپیان میں کمین گاہ تباہ، ہتھیار برآمد - فورسز پر گرینیڈ حملہ

ضلع شوپیان میں تلاشی آپریشن کے دوران عسکریت پسندوں نے سرچ پارٹی پر گرینیڈ پھینکا۔ وہیں فورس کے اہلکاروں نے ایک کمین گاہ کو تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ Hideout Busted in Shopian

شوپیان میں کمین گاہ تباہ، ہتھیار برآمد
شوپیان میں کمین گاہ تباہ، ہتھیار برآمد
author img

By

Published : Aug 17, 2022, 7:44 AM IST

Updated : Aug 17, 2022, 7:50 AM IST

شوپیان: جنوبی کشمیر کے شوپیان ضلع میں فورسز اہلکاروں نے ایک کمین گاہ کو تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق فورس کے اہلکاروں نے مشترکہ طور پر دوران شب ضلع شوپیاں کے کٹہ پورہ علاقے کو گھیرے میں لیکر تلاشی آپریشن شروع کیا۔ تلاشی آپریشن کے دوران ایک مکان میں بنی کمین گاہ کو تباہ کیا گیا۔ Hideout Busted in Kutpora area of Shopian

شوپیان میں کمین گاہ تباہ، ہتھیار برآمد
شوپیان میں کمین گاہ تباہ، ہتھیار برآمد

اس حوالہ سے پولیس نے بتایا کہ 'دوران شب عسکریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع موصول ہونے کے بعد پولیس و فورسز نے کٹہ پورہ شوپیاں میں تلاشی آپریشن چلایا جس دوران عسکریت پسندوں نے فورسز اہلکاروں پر ایک گرینڈ پھینک کر موقع سے فرار ہوگئے۔ پولیس کے مطابق اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر عسکریت پسند فرار ہونے میں کامیاب رہے جبکہ بعد میں فورسز اہلکاروں نے ایک رہائشی مکان میں بنی ایک کمین گاہ کو تباہ کرکے کچھ ہتھیار بھی برآمد کیا ہے۔ Security Forces Search Opration in Kutpora Shopian

یہ بھی پڑھیں: Firing on Kashmiri Pandit مشتبہ عسکریت پسندوں کی فائرنگ میں ایک کشمیری پنڈت ہلاک

واضح رہے کہ گزشتہ روز شوپیان ضلع میں ہی مشتبہ عسکریت پسندوں نے اقلیتی پنڈت فرقے سے وابستہ دو افراد پر گولیاں چلائیں جو وہ اپنے میوہ باغ میں کام کررہے تھے۔ ان میں سے ایک کی موت واقع ہوئی جبکہ دوسرے کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ بیاتا جاتا ہے کہ حملے کا نشانہ بننے والے افراد رشتے میں بھائی ہیں۔ اس حملے میں سنیل کمار موقع پر ہی ہلاک ہوگیا جبکہ اس کا بھائی پنٹو کمار شدید طور پر زخمی ہوا ہے جسے فوری طور پر ضلع ہسپتال شوپیان لایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے سرینگر منتقل کر دیا۔

Last Updated : Aug 17, 2022, 7:50 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.