ETV Bharat / city

لداخ کی طرح جموں و کشمیر میں بھی پی آر سی کو بحال کیا جائے - لداخ یوٹی

جموں و کشمیر پنچایتی کانفرنس نے مرکزی حکومت پر زور دیا کہ لداخ یوٹی میں جس طرح زمین، جائیداد اور نوکریوں میں تحفظات سے متعلق پی آر سی کو بحال کیا گیا ہے، اسی طرح جموں و کشمیر میں بھی پرمننٹ ریزیڈینس سرٹیفکیٹ کو بحال کرتے ہوئے ڈومیسائل سرٹیفیکٹ کو رد کرنا چاہئے تاکہ یہاں کے عوام کو بھی زمین، جائیداد اور نوکریوں میں تحفظ فراہم ہوسکے۔

لداخ کی طرح جموں و کشمیر میں بھی پی آر سی کو بحال کیا جائے

author img

By

Published : Sep 23, 2021, 8:15 PM IST

جموں و کشمیر پنچایتی کانفرنس کے چیئرمین شفیق میر نے مرکزی سرکار کو باور کرایا کہ لداخ اور جموں و کشمیر دونوں مرکزی زیرانتظام علاقے ہیں جب کہ حکومت کا نظریہ دونوں کے لیے مختلف ہے جس سے عوام میں حکومت کے تئیں غلط پیغام جارہا ہے اور عوام میں سخت سخت ناراضگی پائی جارہی ہے۔ انہوں نے سوالیہ انداز میں کہا کہ اگر لداخ میں پی آر سی کو بحال کیا جاسکتا ہے تو جموں و کشمیر میں کیوں نہیں؟

لداخ کی طرح جموں و کشمیر میں بھی پی آر سی کو بحال کیا جائے

انہوں نے سرینگر میں ایک پریس کانفرنس کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ لداخ یوٹی کے سیاسی رہنماؤں نے متحدہ طور پر ایمانداری کے ساتھ لوگوں کو حقوق دلانے کی جدوجہد کی جس کے بعد پی آر سی کو بحال کروایا گیا، اس کے برعکس مرکزی زیر انتظام جموں و کشمیر کے سیاست داں سیاسی روٹیاں سینکنے میں مصروف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کو بنیادی حقوق دلانے کے بجائے دفعہ 370 کی بحالی کا جھوٹا خواب دکھانے میں مصروف ہیں۔

شفیق میر نے کہا کہ کچھ لوگ افغانستان اور طالبان پر بیان بازی کرتے ہوئے اپنی سیاست کو چمکانے میں لگے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایسے سیاسی رہنماؤں کے رویہ کو دیکھتے ہوئے پنچایتی کانفرنس نے پانچ نکاتی پروگرام بناکر جموں وکشمیر یو ٹی کے عوام کے بنیادی حقوق کی بحالی کے حوالے سے کام کرنے کا عزم کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سری نگر: علیحدگی پسند رہنما معراج الدین کلوال پیرول پر رہا

پریس کانفرس کے دوران انہوں نے لداخ کے طرز پر ڈومیسائل سرٹیفیکٹ کو رد کرکے اسٹیٹ کی بحالی پر زود دیتے ہوئے پانچ نکاتی مطالبات کو مرکزی حکومت اور جموں و کشمیر انتظامیہ کے سامنے پیش کیا تاکہ یہاں کے عوام کو بنیادی تحفظات فراہم کیا جاسکے۔ انہوں نے جموں و کشمیر کے بچوں کے لیے سرکاری نوکریاں مخصوص کرنے، بجلی، پانی کے بلز اور پراپرٹی ٹیکس کو معاف کرنے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے غیرمقامی ٹھیکداروں کو دیے گئے مائننگ ٹھیکوں کو بھی واپس لینے کا مطالبہ کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.