ETV Bharat / city

Civic Action Programme in Doda: ڈوڈہ میں 20 روزہ سیوک ایکشن پروگرام ختم - جموں و کشمیر خبر

سشستر سیما بل کے عہدیداروں نے بتایا کہ ایس ایس بی کس طرح خدمت، تحفظ اور ہم آہنگی کو فروغ دینے کے نصب العین پر عمل پیرا ہے۔ پروگرام کے اختتام کے بعد 30 خواتین کے درمیان سلائی مشینیں اور ٹیلرنگ کٹس تقسیم کی گئیں، جن خواتین کو سلائی مشینیں اور ٹیلرنگ کٹس دی گئی ہیں انہوں نے ایس ایس بی کے زیر اہتمام منعقد خصوصی تربیتی کیمپ میں کٹنگ اور سلائی کی 20 روزہ تربیت حاصل کی ہیں۔ Civic Action Programme in Doda

پروگرام اختتام پذیر
پروگرام اختتام پذیر
author img

By

Published : Jul 30, 2022, 3:23 PM IST

ڈوڈہ: جموں و کشمیر کے ضلع ڈوڈہ میں سشاتر سیما بل (ایس ایس بی) سیون بٹالین کی جانب سے منعقد 20 روزہ ’’سیوک ایکشن پروگرام اختتام پذیر ہوا، مذکورہ پروگرام کے تحت متعدد علاقوں کی خواتین کو 20 روزہ کٹنگ اور ٹیلرنگ کی تربیت دی گئی۔ اس اختتامی تقریب میں مہمان خصوصی کے طورپر ڈوڈہ کے ایس پی راجکمار نے شرکت کی۔ اس پروگرام میں متعدد اسکولز کے طلبا و طالبات نے شرکت کی۔

ایس ایس بی سات بٹالین کی جانب سے پروگرام

مذکورہ پروگرام کے آغاز میں سشاستر سیما بل کے بارے تفصیلی خاکہ پیش کیا گیا۔ سشاتر سیما بل کے عہدیداروں نے بتایا کہ ایس ایس بی کس طرح خدمت، تحفظ اور ہم آہنگی کو فروغ دینے کے نصب العین پر عمل پیرا ہے۔ اس کے بعد 30 خواتین کے درمیان سلائی مشینیں اور ٹیلرنگ کٹس تقسیم کی گئیں، جن خواتین کو سلائی مشینیں اور ٹیلرنگ کٹس دی گئی ہیں۔ انہوں نے ایس ایس بی کے زیر اہتمام منعقدہ خصوصی تربیتی کیمپ میں کٹنگ اور سلائی کی 20 روزہ تربیت حاصل کی۔ یہ تربیتی پروگرام ایس ایس بی نے محکمہ سماجی بہبود جموں و کشمیر کے اشتراک سے کیا۔

مزید پڑھیں:

Block Diwas at Watlab Sopore: سوپور میں بلاک دیوس پروگرام کا اہتمام

مذکورہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایس اسی بی کے کمانڈنٹ شیو دیال نے جوانوں کے نصب العین یعنی خدمت، سلامتی اور بھائی چارے سے متعلق اظہار خیال کیا۔ اُنہوں نے دور افتادہ دیہی علاقوں کی فلاح و بہبود اور سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے کیے گئے سیوک ایکشن پروگرام میں شریک ہونے والے نوجوانوں اور اسکول کے ذمہ داران کا شکریہ ادا کیا۔ Civic Action Programme in Doda

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.